ETV Bharat / bharat

'ہمیں پتا ہی نہیں چلا، مچھلی پکڑتے پکڑتے ہم بھارت چلے آئے' - भारतीय सेना ने बच्चों को घर भेजा

مچھلی پکڑتے پکڑتے بھارتی حدود میں داخل ہونے والے 'پاکستان کے زیر انتظام کشمیر' کے رہنے والے تین بچوں کو بھارتی فوج نے پورے عزت و احترام کے ساتھ واپس بھیج دیا، بچوں نے بتایا کہ 'انہیں بھارتی فوج کی طرف سے کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، بھارتی فوج نے انہیں بہت عزت اور پیار سے رکھا۔ ہمیں بہت خوشی ہے کہ اب ہم اپنے گھر جارہے ہیں'۔

'ہمیں پتا ہی نہیں چلا، مچھلی پکڑتے پکڑتے ہم بھارت چلے آئے

author img

By

Published : Aug 20, 2021, 9:45 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے گلپور سیکٹر میں قائم 'ایل او سی' پار کرکے 18 اگست کو تین 'پاکستان کے زیر انتظام کشمیر' کے بچے بھارتی حدود میں داخل ہوگئے تھے جنہیں بھارتی فوج نے اپنی حراست میں لیا تھا۔ ان بچوں سے پوچھ گچھ کیے جانے پر پتہ چلا کہ وہ مچھلی پکڑ رہے تھے اس دوران وہ بھارتی حدود میں داخل ہوگئے اور انہیں اس بات کا علم نہیں ہوسکا کہ وہ بھارت میں داخل ہو چکے ہیں۔

ہمیں پتا ہی نہیں چلا، مچھلی پکڑتے پکڑتے ہم بھارت چلے آئے

بھارتی فوج نے ان بچوں کو پورے عزت و احترام کے ساتھ ضلع پونچھ کے چکاں دا باغ میں واقع سرحدی راستے انہیں پاکستان حکومت کو سونپ دیا۔

حراست میں لیے گئے بچوں نے بتایا کہ 'ہم مچھلیاں پکڑ رہے تھے اس دوران ایل او سی کراس کر کے بھارت پہنچ گئے جس کے سبب بھارتی فوج نے انہیں حراست میں لے لیا'۔

مزید پڑھیں: سرینگر: گرینیڈ حملے میں دو پولیس اہلکار اور ایک عام شہری زخم

بچوں نے بتایا کہ 'انہیں یہاں کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، بھارتی فوج نے انہیں بہت عزت اور پیار سے رکھا ہمیں بہت خوشی ہے کہ اب ہم اپنے گھر جارہے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.