اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں اپریل اور جون 2021 کے درمیان کووڈ 19 کی ڈیلٹا شکل Delta variant کی ایک مہلک لہر نے دو لاکھ چالیس ہزار افراد کی جان لے لی اور معاشی بحالی میں زبردست رکاوٹ پیدا کی تھی، ویسی ہی صورت حال مستقبل قریب میں دوبارہ پیدا ہو سکتے ہیں۔ UN warns India on Covid Surge
اقوام متحدہ کی عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات (WESP) 2022 کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 کی انتہائی متعدی اومیکرون ویریئنٹ کی نئی لہروں کی وجہ سے ہلاکتوں اور معاشی نقصانات میں ایک بار پھر اضافہ متوقع ہے۔
اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی امور کے شعبہ کے انڈر سیکرٹری جنرل لیو جینمن نے کہا، "کووڈ 19 پر قابو پانے کے لیے مربوط اور پائیدار عالمی نقطہ نظر کے بغیر یہ وبائی مرض عالمی معیشت کے جامع اور پائیدار ترقی کے لیے سب سے بڑا خطرہ بنا رہے گا۔"
یہ بھی پڑھیں: Omicron Variant: اومیکرون ویریئنٹ کے پھیلاو کی رفتار ڈیلٹا ویریئنٹ سے بھی تیز
اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ اومیکرون Omicron Variant دنیا کے اکثر و بیشتر ممالک میں پھیل چکا ہے اور ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق یہ دنیا میں ڈیلٹا ویریئنٹ Delta variant کے پھیلاؤ کی رفتار کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔
اب تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کمیونٹی ٹرانسفر کے معاملے میں اومیکرون، ڈیلٹا ویرینٹ کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق یہ کووڈ ویکسین کے اثرات کو کم کر سکتا ہے۔