ETV Bharat / bharat

Australian Parliamentary Delegation اوم برلا کی آسٹریلیائی پرلیمانی وفد سے ملاقات - لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا

اوم برلا اس وقت کینیڈا کے ہیلی فیکس میں منعقد ہونے والی دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں بھارتی پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اور آسٹریلیا کے نوجوانوں کو مل کر کام کرنا چاہئے اور انہیں اپنے علم اور تجربات کو شیئر کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کرنی چاہیے۔ Australian Parliamentary Delegation

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 24, 2022, 6:32 PM IST

ٹورنٹو/نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اس وقت کینیڈا کے ہیلی فیکس میں منعقد ہونے والی 65ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں بھارتی پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ اس کانفرنس کے سلسلے میں منعقد ہونے والی ملاقاتوں کے دوران انہوں نے آج آسٹریلیا کی سینیٹ کے اسپیکر سیو لائنس کی قیادت میں آسٹریلیا کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کی۔ Australian Parliamentary Delegation

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے برلا نے قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اور آسٹریلیا کے نوجوانوں کو مل کر کام کرنا چاہئے اور انہیں اپنے علم اور تجربات کو شیئر کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کرنی چاہئے۔ دونوں ممالک میں ترقی کے لیے برلا نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطے کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

آسٹرییلیائی پارلیمانی وفد کے ساتھ بات چیت کے دوران برلا نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آسٹریلیا میں بھارتی بڑے پیمانے پر آزادی کا امرت مہا اتسو منا رہے ہیں، جو اپنے مادر وطن سے ان کی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔

انڈیا-آسٹریلیا فرینڈشپ گروپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے کی سمت میں یہ صحیح فیصلہ تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کے قانون سازوں کو باقاعدگی سے بات چیت کرنی چاہئے۔ بہترین روایات اور طریقہ کار کا تبادلہ کرنا چاہئے، جس سے پارلیمانی جمہوریت مضبوط ہوگی۔ پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کا حوالہ دیتے ہوئے برلا نے کہا کہ یہ کمیٹیاں ایگزیکٹو کی جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے موثر طریقہ کار ہیں۔ اس لیے مقننہ کو مضبوط کرنے کے لیے کمیٹی کے نظام کو مضبوط کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے آسٹریلیائی پارلیمنٹ کے قانون سازوں اور عہدیداروں کو PRIDE کی تربیتی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے مدعو کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ کرکٹ بھارت اور آسٹریلیا دونوں میں بہت مقبول ہے۔ دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کو باقاعدگی سے مقابلہ کرنا چاہیے جس سے دونوں ممالک کے درمیان عوام سے رابطہ بڑھے گا۔

بعد ازاں، برلا نے 65 ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور دولت مشترکہ کے دیگر ممالک کے پریزائیڈنگ افسران اور اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط بنانے اور مقننہ کو جامع بنانے کے بھارت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

برلا نے بھارتی وفد میں شامل پریزائیڈنگ افسران اور اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ بھی میٹنگ کی اور ان پر زور دیا کہ وہ کانفرنس کے دوران ہونے والی بات چیت کے دوران بھارت کا نظریہ پیش کرنے اور کانفرنس کو کامیاب بنانے میں مثبت کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ موجودہ کنونشن کے دوران، لوک سبھا کے رکن انوراگ شرما کو CPA کی ایگزیکٹو کمیٹی نے غالب اکثریت سے CPA کے خزانچی کے طور پر نامزد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Lok Sabha Speaker in Netherlands نیدرلینڈ کی ترقی میں بھارتی برادری کا اہم کردار، لوک سبھا کے اسپیکر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.