ETV Bharat / bharat

Parliament Special Session پارلیمنٹ کی پرانی عمارت آنے والی نسلوں کو تحریک دیتی رہے گی: وزیراعظم مودی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Sep 18, 2023, 5:57 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز لوک سبھا میں کہا کہ ہمارے 75 سال کے سفر نے بہت سی جمہوری روایات اور عمل کو بہترین سے بہترین بنایا ہے اور اس ایوان میں رہنے والے ہر فرد نے بھی فعال طور پر اپنا تعاون پیش کیا ہے۔ ہم بھلے ہی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں جائیں گے لیکن پرانی عمارت ہمیشہ آنے والی نسلوں کو تحریک دیتی رہے گی۔

PM Modi
وزیراعظم مودی

پارلیمنٹ کی پرانی عمارت آنے والی نسلوں کو تحریک دیتی رہے گی: وزیراعظم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں کہا کہ اس عمارت کی تعمیر کا فیصلہ غیر ملکی حکمرانوں کا تھا، لیکن ہم اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتے اور ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ عمارت کی تعمیر میں میرے ہم وطنوں کا پسینہ لگا، محنت میرے ہم وطنوں کی لگی تھی اور پیسے بھی میرے ملک کے لوگوں کے لگے تھے۔ ہمارے 75 سال کے اس سفر نے بہت ساری جمہوری روایات اور عمل کو بہتر سے بہتر بنایا ہے اور ہر وہ شخص جو اس ایوان میں رہا ہے اس نے فعال کردار ادا کیا ہے اور اس کا مشاہدہ بھی کیا ہے۔ ہم بھلے ہی نئی عمارت میں جائیں گے لیکن پرانی عمارت ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لئے باعث تحریک رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں جانے سے پہلے ملک کی پارلیمنٹ کے 75 سال کے سفر کو یاد کر لیتے ہیں۔ ہم سب اس تاریخی عمارت کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ آزادی سے پہلے یہ ایوان امپیریل لیجسلیٹو کونسل کی جگہ ہوا کرتی تھی۔ آزادی کے بعد اس عمارت کو پارلیمنٹ ہاؤس کی شناخت ملی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہر طرف بھارت کی کامیابی کا ذکر ہو رہا ہے۔ چندریان 3 کی کامیابی سے پورا ملک خوش ہے۔ اس کامیابی نے بھارت کی طاقت کی ایک نئی شکل کو اجاگر کیا ہے جو ہمارے سائنسدانوں کی صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے۔ جس کا اثر نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا میں نظر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ جی 20 کی کامیابی ملک کے 140 کروڑ شہریوں کی کامیابی ہے۔ یہ بھارت کی کامیابی ہے، کسی فرد یا پارٹی کی نہیں۔ یہ ہم سب کے لیے جشن کا باعث ہے۔ یہ سبھی کے لیے فخر کی بات ہے۔ پچھلے 75 برسوں میں اس ایوان میں آزاد بھارت سے متعلق کئی واقعات رونما ہوئے۔ مودی نے کہا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ملک ہمیں اتنی عزت دے گا۔ غریب کا بیٹا بھی ایم پی بنتا ہے، یہ بھارت کی جمہوریت کی طاقت ہے۔ آج دنیا بھارت میں اپنے دوست کی تلاش میں ہے۔ سب کا ساتھ، سب کا وکاس نے ہمیں متحد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی اس عمارت میں دہشت گردانہ حملہ بھی ہوا۔ یہ پارلیمنٹ پر نہیں بلکہ ہماری روح پر حملہ تھا۔ ملک اسے کبھی نہیں بھول سکتا۔ میں ان لوگوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے ایوان کو گولیوں سے بچایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ون نیشن ون ٹیکس کا فیصلہ اسی ایوان نے کیا ہے۔ غریبوں کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ اس ایوان میں کیا گیا۔ یہی وہ ایوان ہے جہاں اٹل بہاری واجپئی جی کی حکومت ایک ووٹ سے گری تھی۔

انہوں نے کہا کہ آج جب ہم اس ایوان سے رخصت ہو رہے ہیں تو میں ان صحافیوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کو ہر لمحہ معلومات فراہم کیں۔ ان کی قابلیت یہ تھی کہ اندر کی معلومات بھی عوام تک پہنچا دیتے تھے۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس 18 ستمبر سے پرانی عمارت میں شروع ہوا ہے۔ لیکن 19 ستمبر بروز منگل کو پوجا اور پوری رسومات کے بعد یہ خصوصی اجلاس پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں منتقل ہوجائے گا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.