ETV Bharat / bharat

Half kg chicken for five paisa : نیلور میں پانچ پیسے میں آدھا کلو چکن کا منفرد آفر

نیلور شہر میں ایک چکن شاپ نے علاقے کے لوگوں کے لیے بمپر آفر کا اعلان کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ پانچ پیسے کے سکے میں آدھا کلو چکن دیں گے۔ اس آفر کا علم ہوتے ہی مقامی لوگ پانچ پیسے کا سکہ لے کر دکان کے سامنے قطار میں کھڑے ہوگئے۔

author img

By

Published : Mar 13, 2023, 7:51 PM IST

نیلور میں پانچ پیسے میں آدھا کلو چکن کا منفرد آفر

نیلور: آندھرا پردیش کے شہر نیلور میں ایک چکن شاپ نے علاقے کے لوگوں کے لیے بمپر آفر کا اعلان کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ پانچ پیسے کے سکے میں آدھا کلو چکن دیں گے۔ اس آفر کا علم ہوتے ہی مقامی لوگ پانچ پیسے کا سکہ لے کر دکان کے سامنے قطار میں کھڑے ہوگئے۔ چکن شاپس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ قدیم سکوں کی قیمت بتانے کے لیے اس آفر کا اعلان کیا گیا ہے، جسے لوگ بھول چکے ہیں۔

نیلور ضلع کے آتماکورو قصبے میں 786 چکن اسٹالز نام کے دکان میں اس بمپر پیشکش کا اعلان کیا گیا۔ اتوار کو انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنی چکن شاپ میں آدھا کلو چکن پانچ پیسے میں دیں گے۔ اس کی وجہ سے آتماکورو شہر اور آس پاس کے دیہات کے لوگ پانچ پیسے کے سکوں کے ساتھ دکان پر چکن خریدنے کے لیے جمع ہو گئے۔ آج یہ پیشکش صرف صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک دی گئی تھی۔ کئی لوگ پانچ پیسے کے سکے لے کر دکان پر آئے اور انہوں نے پانچ پیسے کے سکوں کے حساب سے آدھا کلو چکن حاصل کیا۔آتماکورو شہر میں 786 چکن شاپ آپریٹرز گزشتہ 12 سالوں سے چکن شاپ چلا رہے ہیں اور حال ہی میں قصبے میں واٹر پلانٹ کے قریب اپنی نئی شاخ کھولی ہے۔

چکن شاپ کے منیجر شفیع کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ پیشکش قدیم سکوں کی قیمت بتانے کے لیے کی ہے، جسے لوگ بھول چکے ہیں۔ دکان پر فلیکسی لگا کر 1/2 کلو چکن پانچ پیسے میں اور سوشل میڈیا پر اشتہار دینے کے بعد لوگ بڑی تعداد میں دکان پر پہنچے۔ لوگوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ دکان کے مالک کا آڈیہ کیا ہے، اس آفر کے ساتھ اتوار کو آدھا کلو چکن صرف 5 پیسے میں ملا تو لوگوں نے خوشی سے چکن لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ: قتل کے الزام میں مرغہ گرفتار

انہوں نے بتایا کہ ہم تقریباً بارہ سال سے 786 چکن شاپس چلا رہے ہیں۔ ہم نے ایک اور برانچ کھولی ہے۔ ہر سال ہم گاہکوں کو کچھ نہ کچھ آفر دیتے رہتے ہیں۔ اب اس سالگرہ کے موقع پر ہم نے فیصلہ کیا کہ اس اتوار کو پانچ پیسے میں آدھا کیلو چکن دیا جائے۔ بہت سے گاہک آئے، وہ بہت خوش ہوئے۔ اس طرح ہر اتوار کو ہم کچھ نہ کچھ آفر لاتے رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.