ایوان بالا راجیہ سبھا نے آج 105 واں آئینی ترمیمی بل کو منظور کرلیا ہے، جو اب ریاستوں کو دوسرے پسماندہ طبقات (او بی سی) کی فہرست دوبارہ بنانے کا اختیار دیتا ہے۔
ایوان زیریں لوک سبھا پہلے ہی اس بل کو پاس کرچکا ہے اور اس طرح اس آئینی ترمیمی بل کو پارلیمنٹ نے منظور کرلیا۔ اس بل کے حق میں 187 ووٹ جبکہ اس بل پر کسی نے بھی مخالفت نہیں کی۔
ایوان بالا میں راجیہ سبھا میں تقریبا پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی بحث کا جواب دینے کے بعد سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر ویرندر کمار نے کہا کہ اس سے اب ریاستوں کو او بی سی کی اپنی فہرست تیار کرنے میں مدد ملے گی، جسے سپریم کورٹ نے مسترد کردیا تھا،
انہوں نے اس بل کو منظور کیے جانے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مختلف جماعتوں اور ان کے ممبران کا شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پسماندہ طبقات کو ریزوریشن فراہم کرنے کے اس بل پر اتفاق رائے ظاہر کرنا ایک تاریخ رقم کرنے جیسا ہے۔وزیر کے مطابق ، ایک بار جب یہ بل ایکٹ بن جائے گا، تو یہ ملک کی 671 طبقات کی مدد کرے گا۔
واضح رہے کہ منگل کو لوک سبھا نے او بی سی بل کو متفقہ طور پر منظور کیاتاہم تمام سیاسی پارٹیوں نے اس بل کی حمایت کی اور اسے منظور کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ لیکن انہوں نےریزرویشن پر 50 فیصد کی حد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان میں سے کئی نے ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
یواین آئی