نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 20 ہزار سے کم رہ گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1690 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد 19613 رہ گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 1.15 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3469 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.77 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 147177 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2194 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
وہیں بدھ کو جاری رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 1336 کم ہو کر 21406 ہو گئے ہیں اور اس دوران آٹھ مریضوں کی موت ہوگئی۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 2055 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ ملک میں اب تک 220 کروڑ 66 لاکھ 84 ہزار 570 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ بدھ کو وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 44974909 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: India Corona Update بھارت میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد میں کمی
یو این آئی