بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے کہا ہے کہ روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے دوران یوکرین کے ایٹمی بجلی گھر مستحکم اور معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ Rafael Mariano Grossi On Nuclear Power Plants
ماریانو گروسی نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کریں جس سے یوکرین میں جوہری مقامات کی سلامتی کو خطرہ ہو۔
آئی اے ای اے نے واضح کیا کہ یوکرین کا اسٹیٹ نیوکلیئر ریگولیٹری انسپکٹوریٹ (ایس این آر آئی یو ) ملک کے چاروں نیوکلیئر پاور سائٹس کے ساتھ باقاعدہ رابطہ رکھتا ہے، جن میں کل 15 ری ایکٹر ہیں۔
مزید پڑھیں:
Russia Attacks Ukraine: یوکرین نے روس کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں کیا ہے
اس ہفتے کے شروع میں ماریانو گروسی نے کہا کہ چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ میں تابکاری کی سطح کم ہے اور اس سے مقامی آبادی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
(یو این آئی)