ETV Bharat / bharat

این پی پی اے نے 80 سے زائد ادویات کی قیمتوں کا تعین کیا - etvbharat

نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) نے پیٹنٹ فری اینٹی ذیا بیطس ادویات سمیت81 ادویات کی قیمتیں طے کیں۔

این پی پی اے نے 80 سے زائد ادویات کی قیمتوں کا تعین کیا

author img

By

Published : Mar 20, 2021, 10:43 PM IST

این پی پی اے نے ووک ہارٹ کے 'انسولین ہیومین انجیکشن، 200 آئی یو/ ایم ایل ' اور '70 فیصد آئسوفین انسولین ہیومن سسپینشن پلس 30 فیصد انسولین ہیومین انجیکشن 200 آئی یو/ ایم ایل'کی خوردہ قیمت 106.65 روپے فی ایم ایل (جی ایس ٹی کو چھوڑ کر) اور میسرز ٹورینٹ فارماسیوٹیکل لمیٹڈ کی' پراسوگوریل ہائیڈروکلورائڈ 10 ملی گرام (فلم کوٹڈ) کے علاوہ اسپرین 75 ملی گرام (انٹریک کوٹڈ) کیپسول' کی قیمت 20.16 روپے فی کیپسول (جی ایس ٹی کو چھوڑ کر) مقرر کی ہے۔ یہ نئی قیمتیں 17.03.2021 سے نافذ ہوگئی ہیں۔ دونوں ادویات بالترتیب 132.50 روپے فی ملی لیٹر اور 27.26 روپے فی کیپسول ایم آر پی پر فروخت ہورہی تھیں۔ اس قیمت پر قابو پانے کے ساتھ، این پی پی اے نے عوام کو مناسب قیمت پر ادویات کی دستیابی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

این پی پی اے نے دیسی سطح پر تحقیق اور ترقی کے ذریعہ تیار کردہ نئے منشیات کی فراہمی کے نظام کے لئے، ڈرگ پرائس کنٹرول آرڈر (ڈی پی سی او) 2013 کے پیرا 32 کے تحت متعلقہ کمپنیوں کو مذکورہ فارمولیشن کے لئے پانچ سال کی مدت کےلئے قیمت طے کرنے کی رعایت دی تھی۔اس رعایت کی مدت کے دوران پرائس کنٹرول نافذ نہیں تھا۔

این پی پی اے نے پیٹنٹ فری اینٹی ذیابیطس ادویات سمیت موجودہ مینوفیکچررز کی جانب سے شروع کی جانے والی 76 نئی دوائیوں کی خوردہ قیمت بھی طے کی ہے جس میں پیٹنٹ کی میعاد ختم ہونے سے مریضوں کو فائدہ اٹھانے کا راستہ ہموار کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، این پی پی اے نے اینٹی انفیکشن فارمیشن پوویڈون آئوڈین 7.5 فیصد اسکرب اورتھائروئڈ سے متعلق بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی لیوو-تھائیراکسن 37.5 ایم جی ٹیب لیٹ نام کے دو شیڈول فارمولیشنوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت طے کردی ہے، جس سے ان کی موجودہ قیمت میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

شیڈول فارمولیشنوں کی موجودہ زیادہ سے زیادہ قیمت میں ترمیم تھوک قیمت اشاریہ (ڈبلیو پی آئی) پر مبنی ہے، جسے اتھارٹی نے خود ہی منظور کرلیا تھا۔ نظرثانی شدہ قیمتیں اپریل 2021 ء سے نافذ ہوجائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.