ETV Bharat / bharat

Prayer Hall For Women At Jama Masjid Mumbai: جامع مسجد ممبئی میں خواتین کیلئے نماز کی جگہ مختص

ممبئی جامع مسجد Jama Masjid Mumbai میں خواتین کے لیے نماز کی جگہ مختص Separate Prayer Hall For Women کی گئی ہے۔ جہاں خواتین کے ذریعہ نماز ادا کرنے کا منظر نظر آیا۔ اس معاملے پر خواتین کا کہنا ہے کہ نماز کا وقت ہونے پر وہ اب مسجد کا رخ کر سکیں گی۔

author img

By

Published : May 16, 2022, 8:50 PM IST

Separate Prayer Hall For Women At Jama Masjid: جامع مسجد ممبئی میں خواتین کے لیے نماز کی جگہ مختص

ممبئی: مہاراشٹر کے ممبئی جامع مسجد میں خواتین کے لیے نماز کی جگہ مختص کی گئی ہے جہاں خواتین کے ذریعہ نماز ادا کرنے کا منظر نظر آیا۔ اس معاملے پر خواتین کا کہنا ہے کہ نماز کا وقت ہونے پر وہ اب مسجد کا رخ کر سکیں گی۔ نئی ممبئی کے تلوجہ علاقہ میں رہنے والی سیدہ سلطان پروین فاطمہ کہتی ہیں کہ انہیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ اس مسجد نے خواتین کی عبادت کے لئے ایک جگہ مختص کی ہے، جہاں وہ نماز ادا کر سکتی ہیں۔ Separate Prayer Hall For Women At Jama Masjid

سلطان پروین کہتی ہیں کہ مسجد میں خواتین کے لئے پہلے سے انتظام ہے لیکن اب باقائدہ ایک جگہ مختص کرنا یہ فخر کی بات ہے، جہاں ہم خواتین نماز ادا کر سکتی ہیں۔ وہیں جامع مسجد کے چئیرمین شعیب خطیب کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ شاپنگ کے لئے مشہور ہے۔ اسی بات کا خیال رکھتے ہوئے ہم نے خواتین کے لئے نماز پڑھنے کی جگہ مختص کرنے کے بار ے میں سوچا۔ اس بارے میں مفتیان سے بات چیت کی گئی اور ان کی اجازت کے بعد ہی ہم نے یہ قدم اٹھایا۔Separate Prayer Hall For Women At Jama Masjid

یہ بھی پڑھیں:

Aligarh Historical Jama Masjid: اگر سبھی مساجد غیر قانونی ہیں تو قانونی کونسی ہے، علیگڑھ شہر مفتی

شعیب خطیب کہتے ہیں کہ اس طرز پر ممبئی کی دوسری مساجد میں بھی خواتین کے لیے عبادت کی جگہ مختص کی جا سکتی ہے۔ شریعت نے اس کی جازت دی ہے۔ اسلام نے خواتین کو مساوات کا درجہ دیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ شریعت نے کچھ اصول ضوابط مقرر کیے ہیں، جہاں وہ اپنی حدود میں رہ کر وہ سب کچھ کر سکتی ہیں۔ اس میں نماز کی ادائیگی ہی نہیں بلکہ تجارت، اعلیٰ تعلیم اور کاروبار بھی شامل ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک اشعار پڑھتے ہوئے کہا:

تم شوق سے کالج میں پڑھو پارک میں گھومو

جائز ہے غباروں میں اُڑو چرخ میں جھولو
پر ایک سخن بندہ عاجز کی رہے یاد

اللہ کو اور اپنی حقیقت کو نہ بھولو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.