بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ اب ریاست میں نیلی گندم بھی اگائی جا رہی ہے اور اس کی برآمد کے آرڈر موصول ہو رہے ہیں۔ نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اندور میں جی 20 گروپ کی زرعی میٹنگ کے بارے میں کہا کہ اس میٹنگ میں 30 ممالک کے 89 مندوبین حصہ لے رہے ہیں۔ گندم کی برآمد میں مدھیہ پردیش پہلے نمبر پر ہے۔ کالی گندم کے بعد اب مدھیہ پردیش میں نیلے رنگ کی گندم بھی پیدا ہونے لگی ہے۔ جلسہ گاہ میں ان کاا سٹال بھی لگا ہوا ہے۔
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ پیلے اور کالے رنگ کی گندم کے بعد اب سیہور میں نیلے رنگ کی گندم ہے۔ یہ بیکری میں استعمال ہوتی ہے۔ اس کے برآمدی آرڈرز بھی موصول ہو رہے ہیں۔ اسے پیٹنٹ کرایا گیا تھا۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ سنگرولی کی نشا پاٹیدار ایک خاص قسم کے شوگر فری آلو تیار کر رہی ہیں۔ اندور میٹنگ کے دوران ڈنڈوری کی لہری بائی نے بھی اپنا اسٹال لگایا ہے، جنہوں نے موٹے اناج کا سیڈ بینک بنایا ہے۔ دنیا کے جتنے بھی ملک وہاں آئے ہیں وہ ان سب چیزوں کو دیکھ رہے ہیں۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مزید کہا کہ مدھیہ پردیش نہ صرف زراعت میں مسلسل آگے بڑھ رہا ہے بلکہ کئی تجربات بھی کر رہا ہے۔
یو این آئی