ETV Bharat / bharat

Notice To CM Yogi Adityanath: یوگی آدتیہ ناتھ پر مذہبی جذبات بھڑکانے کا الزام، نوٹس جاری - Yogi Adityanath on bajrang bali

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں ڈسٹرکٹ جج نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں نوٹس جاری کیا ہے۔ Notice to CM Yogi For Hurting Religious Sentiments

یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں نوٹس جاری

author img

By

Published : Mar 23, 2022, 9:57 AM IST

مئو کے ڈسٹرکٹ جج نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں نوٹس جاری کیا ہے۔ شکایت کنندہ نے ڈسٹرکٹ کورٹ میں شکایت درج کرائی تھی۔ اس معاملے میں اگلی سماعت 26 اپریل کو مقرر کی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق 28 نومبر 2018 کو راجستھان کے الور ضلع کے ملاکھیڑا میں ایک جلسہ عام کے دوران مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی شکایت درج کروائی گئی تھی۔ Notice to CM Yogi For Hurting Religious Sentiments

الزام ہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے دوران 28 نومبر 2018 کو مالاکھیڑا میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجرنگ بلی ایک ایسا لوک دیوتا ہے جو ونواس، گیرواسی، دلت اور ونچت ہے جس کے بعد بجرنگ بلی کے ماننے والوں نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کیا۔

مزید پڑھیں:۔ Haridwar Hate Speeches: مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی معاملے میں سپریم کورٹ کا دس دن کے اندر جواب داخل کرنے کا حکم

ایم پی ایم ایل اے کورٹ کی ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ شویتا چودھری نے سماعت کے بعد 11 مارچ کو شکایت کو خارج کر دیا تھا۔ اس حکم کے خلاف نول کشور شرما نے منگل کو ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں نگرانی دائر کی تھی۔ ڈسٹرکٹ جج نے سماعت کے لیے 26 اپریل کی تاریخ کا نوٹس جاری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.