قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال نے مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد میں بچوں کے حقوق کو محفوظ بنانے کے لئے نوٹس جاری کیا ہے اور 7 دن کے اندر جواب طلب کیا ہے۔
مغربی بنگال کے ہوم سکریٹری کو بھیجے گئے نوٹس میں قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال کے چیئرمین پریانک کانونگو نے انتخابات کے بعد ہونے والےتشدد میں بچوں کے حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کیا۔
کمیشن نے کہا ہے کہ یہ اطلاع ملی ہے کہ اسمبلی انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد میں بچے متاثر ہوئے ہیں۔ کمیشن نے کہا ہے کہ تشدد میں بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان پر تشدد کیا جارہا ہے۔
کمیشن نے پوکسو ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ کیا جانا چاہئے اور انہیں تشدد سے بچانا چاہئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پورے معاملے کی منصفانہ تحقیقات ہونی چاہئے اور اس سلسلے میں کیےگئے اقدامات کی رپورٹ 7 دن میں پیش کی جائے۔