ETV Bharat / bharat

کابینہ میں توسیع پر راہل کا طنز، ورزاء نہیں ویکسین بڑھنی چاہیے - کورونا ویکسین

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ کی توسیع پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزرا کی تعداد میں تو اضافہ کردیا گیا ہے لیکن کورونا ویکسین کی تعداد کم ہورہی ہے۔

rahul gandhi
rahul gandhi
author img

By

Published : Jul 11, 2021, 6:19 PM IST

راہل گاندھی نے 'ویکسین کہاں ہے' ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کرکے حکومت سے کہا کہ وزراء کی تعداد بڑھی ہے، ویکسین کی نہیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ 'ملک میں ہر دن 88 لاکھ ٹیکے لگ رہے ہیں ایسے میں دسمبر تک اس رفتار سے محض 60 فیصد آبادی کو ہی ٹیکہ لگایا جاسکے گا۔

rahul gandhi
rahul gandhi

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں توسیع کی گئی جس میں تقریباً 21 نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Cabinet Reshuffle: نئے وزراء نے قلمدان سنبھال لیا

اس دوران 43 وزراء نے بطور کابینی وزیر حلف لیا جب کہ کئی سینیئر رہنماؤں کی کابینہ سے چھُٹی کر دی گئی ہے جس میں، رمیش پوکھریال، پرکاش جاوڈیکر، ہرش وردھن اور روی شنکر پرساد کا نام قابل ذکر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.