مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور ضلع کے رائے گنج میں واقع رائے گنج یونیورسٹی میں طالبات کے لئے کورونا ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا. وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت کے بعد ریاست کے بیشتر اضلاع میں طالبات کو کورونا ویکسینیشن کے لئے اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے.
غورطلب ہے کہ ریاستی حکومت نے نومبر ماہ تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کرنے کا اشارہ دیا ہے اس کے درس تدرس سے جڑے تمام لوگوں کے ویکسینیشن مہم لازمی قرار دیا ہے.
- مزید پڑھیں: وادی کشمیر سیاحوں کے لیے محفوظ ترین مقام
- ترال میں سیاحتی مقامات حکومتی نظروں سے اوجھل
- زوجیلا و زیڈ موڈ سرنگوں کی تعمیر پالیمانی انتخابات سے پہلے مکمل ہوگی: نتن گڈکری
واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے تہواروں کے سیزن سے قبل ویکسینیشن مہم مکمل کرنے کی کڑی ہدایت دی ہے. ریاست کے تمام اضلاع میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم جاری ہے.