ETV Bharat / bharat

''ٹھیکیداری نظام میں ملازمین کا استحصال کیا جا رہا ہے''

نوئیڈا انتظامیہ کے غیر مستقل ملازمین کی تنظیم عارضی ایمپلائز یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ اتھارٹی کے لیے کام کرنے والے تقریباً 4600 ملازمین کی براہ راست تقرری کی جائے۔ ٹھیکیداری نظام میں ان کا استحصال کیا جا رہا ہے جبکہ تقریباً تین دہائیوں سے وہ نوئیڈا اتھارٹی کو اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

Non-permanent employees
Non-permanent employees
author img

By

Published : Aug 28, 2021, 1:23 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں ٹھیکیداری نظام کے خلاف نوئیڈا انتظامیہ کے غیر مستقل ملازمین نے احتجاج کیا۔ نوئیڈا ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تقریبا 35 سال سے کام کرنے والے ملازمین کی تنظیم عارضی ایمپلائز یونین نے اتھارٹی کے خلاف غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال شروع کر دیا ہے۔

تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ اتھارٹی کے لیے کام کرنے والے تقریباً 4600 ملازمین کی براہ راست تقرری کی جائے۔ ٹھیکیداری نظام میں ان کا استحصال کیا جا رہا ہے جبکہ تقریباً تین دہائیوں سے وہ نوئیڈا اتھارٹی کو اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے خون اور پسینے سے اتھارٹی کو سینچا ہے۔

نوئیڈا انتظامیہ کے عارضی ملازمین کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ سینکڑوں ملازمین اس مطالبہ کے ساتھ ریٹائر ہو چکے ہیں لیکن اب تک اتھارٹی نے صرف یقین دہانی کرائی ہے۔ اس لیے سینکڑوں ملازمین یونین کی قیادت میں غیر معینہ مدت کے لیے دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جب تک کنٹریکٹنگ سسٹم کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاتا، انہیں متعلقہ محکمہ میں براہ راست تقرری نہیں ملے گی۔ اس لیے کنٹریکٹنگ سسٹم کے خاتمے تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:۔ سہارنپور: پاورکنٹریکٹ ملازمین کا احتجاج

نوین اوکھلا انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی عارضی ایمپلائز یونین کے صدر دیویندر کمار شرما نے کہا کہ وہ نوئیڈا اتھارٹی کے لیے 1997 سے آؤٹ سورسنگ کے ذریعے کام کر رہے ہیں۔ اس وقت وہ عارضی ملازمین یونین کے صدر ہیں۔ پچھلے 35 سالوں سے ملازمین نے کئی مطالبات کیے مگر کوئی پورا نہیں کیا گیا۔ اب ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں براہ راست اتھارٹی سے منسلک کیا جائے۔ کنٹریکٹ سسٹم کی وجہ سے ملازمین کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ ان تمام سالوں میں ہمیں صرف یقین دہانی ملی ہے لیکن اس بار ہم غیر متزلزل ارادوں کے ساتھ بیٹھے ہیں، ہماری ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہمارا مطالبہ پورا نہیں ہوتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.