پدم ایوارڈز کے لئے نامزدگی اور سفارشات صرف پدم ایوارڈز پورٹل پر آن لائن موڈ کے ذریعہ ہی موصول ہوں گی۔ پدم ایوارڈز میں پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور ملک کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ پدم شری شامل ہیں۔
سال 1954 میں قائم ہونے والے ان ایوارڈز کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ آرٹ، ادب اور تعلیم، کھیل، طب، معاشرتی وسماجی منفرد کام، سائنس، انجینئرنگ، عوامی امور، سول سروس اور تجارت جیسے تمام شعبوں اور شعبہ ہائے حیات میں ممتاز اور غیر معمولی کامیابیوں اور خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔
اس ایوارڈ کے لئے نسل، پیشہ، حیثیت یا صنف کی تفریق کے بغیر تمام افراد ان ایوارڈز کے لیے اہل ہیں۔ تاہم سرکاری ملازمین بشمول ڈاکٹرس اور سائنسدانوں کے علاوہ پبلک سیکٹر کے ساتھ کام کرنے والے پدم ایوارڈ کے اہل نہیں ہیں۔
یو این آئی