ETV Bharat / bharat

نوئیڈا پولیس اہلکاروں نے کووڈ متاثرین کو پلازمہ کا عطیہ دیا

author img

By

Published : Apr 22, 2021, 5:56 PM IST

پولیس نے ضلع کے تمام رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کا حصہ بنیں اور بحران کی اس گھڑی میں لوگوں کی مدد کریں۔

Noida Police
Noida Police

ریاست اترردیش کے گوتم بودھ نگر ضلع میں بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کے پیش نظر پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے ایک مثبت قدم اٹھایا ہے۔

آلوک سنگھ نے کہا ‘ضلع میں اگر کورونا میں مبتلا کسی شخص کو پلازمہ کی ضرورت ہے تو محکمہ پولیس کے متاثرہ پولیس اہلکار کورونا سے متاثرہ شخص کو پلازمہ عطیہ کرنے کے لیے تیار ہیں’۔

اس مہم کے سلسلے میں پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے لوگوں سے اپیل کی ہے ‘ہم سبھی کو کورونا وبا کو شکست دینے کے لیے متحد ہونا پڑے گا اور جو لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں انہیں بھی نوئیڈا پولیس کی مہم میں شامل ہونا چاہیے اور کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے'۔

اسی ضمن میں سپر ٹیک سیکٹر 74 نوئیڈا کے گورو بھٹناگر اور نوئیڈا پولیس کانسٹیبل اونیش نے پلازمہ عطیہ کیا ہے۔ پولیس نے ضلع کے تمام رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کا حصہ بنیں اور بحران کی اس گھڑی میں لوگوں کی مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیے
کووڈ کی دوسری لہر سے امرناتھ یاترا کے لئے اندراج معطل

وہ افراد جو نومبر 2020 کے بعد کووڈ۔19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور وہ رضاکارانہ طور پر کوڈ مریض کو اپنا پلازمہ عطیہ کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اس لنک سے https://forms.gle/ho3NJuYCS9ZRPUJA8 اور کوڈ ہیلپ لائن نمبر 8851066433 کے ذریعے نوئیڈا پولیس کے ساتھ جڑ سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.