ETV Bharat / bharat

ویکسین کی قلت پر حکومت کو انتباہ: چدمبرم - کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم

کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے ویکسین کی قلت پر حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر عوام کو اسپتالوں سے بغیر ویکسین دئے واپس بھیجا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔

ویکسین کی قلت پر حکومت کو انتباہ: چدمبرم

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 4:04 PM IST

سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے یکم مئی سے 18 سال سے زیادہ عمر والے سبھی افراد کو کورونا ٹیکہ دینے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ 'ہمیں حکومت کو خبردار کرنا چاہئے کہ اس فیصلہ سے مزید ذمہ داریاں بڑھ جائیں گی۔'

انہوں نے کہا کہ اہم مسئلہ ویکسین کی قلت ہے جبکہ اس کی مناسب فراہمی نہ ہونے کی بڑے پیمانہ پر شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ دعویٰ کہ ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے وہ بالکل غلط ہے۔

چدمبرم نے کہا کہ ’یکم مئی سے ویکسین کی مانگ میں اضافہ ہوگا جبکہ 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد ویکسین لینے کےلیے اسپتالوں کو پہنچیں گے‘۔ انہوں نے سوال کیا کہ ’کیا ملک بھر میں ویکسین کا مناسب ذخیرہ ہے؟‘۔ انہوں نے حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر لوگوں کو بغیر ویکسین دئے اسپتالوں سے واپس بھیجا گیا تو اس کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ ’میں حکومت سے گذارش کرتا ہوں کہ یکم مئی کے بعد سے ویکسین کی زیادہ سے زیادہ مانگ کو پورا کرنے کے لیے ابھی سے تیاریوں کا آغاز کردیں‘۔

یکم مئی سے 18 سال سے زیادہ عمر والے سبھی افراد کورونا ویکسین لینے کے اہل ہوں گے جبکہ فی الوقت صرف 45 سال سے زیادہ عمر والے افراد ہی کورونا کا ٹیکہ لے سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.