ETV Bharat / bharat

بدایوں: گورنمنٹ پی جی کالج کے شعبہ اردو میں کوئی استاد نہیں - اردو نیوز بدایوں

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں گورنمنٹ پی جی کالج میں گزشتہ 4 برس سے شعبہ اردو میں کوئی استاد نہیں ہے۔ جس کے سبب یہاں اردو کی تعلیم حاصل کر رہے طلبہ کو مشکلات در پیش ہیں۔

no teachers appointed in urdu department of government degree college budaun
بدایوں: گورنمنٹ پی جی کالج میں بغیر اساتذہ والا شعبہ اردو
author img

By

Published : Oct 1, 2021, 6:12 PM IST

Updated : Oct 1, 2021, 7:53 PM IST

ضلع بدایوں کے گورنمنٹ پی جی کالج میں صرف اردو کو چھوڑ کر باقی تمام شعبہ جات میں یا تو اساتذہ پہلے سے موجود ہیں یا ان کی تقریری کی جا رہی ہے لیکن شعبہ اردو میں طلبہ کی کثیر تعداد ہونے کے باوجود بھی شعبہ گزشتہ 4 برس سے خالی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس اہم مسئلے پی جی کالج کی پرنسپل انشو ستیارتھی کا کہنا ہے کہ باقی تمام چیزیں بہتر ہیں، تمام مضامین کے اساتذہ بھی ہیں لیکن اردو میں استاذ نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کا بہت نقصان ہو رہا ہے۔

principal anshu tiwari
پرنسپل انشو ستیارتھی

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں کچھ طلبا نے مجھ سے بات کی ہے اور میں نے بھی اس مسئلے کو اعلیٰ افسران تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے آگے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آنے والے وقت میں اردو طلبہ کے لیے اردو شعبے میں کچھ نہ کچھ انتظام کیا جائے گا تاکہ بچے اپنی زندگی کی راہ پر بہتر طور سے گامزن ہو سکیں۔

اسی کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر اور پراکٹر انل کمار جو تاریخ پڑھاتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ اردو شعبہ کے لئے استاد کی تقرری کے لئے کوشاں ہے اور طلبہ کی دشواری دور کرنے کے لیے لیے جلد از اردو شعبہ میں استاد کا انتظام کرنے کے لئے فکر مند ہے۔

anil kumar
انل کمار

واضح رہے گورنمنٹ ڈگری کالج بدایوں میں گزشتہ چار برس سے کوئی استاد نہیں ہے، جس کے سبب اردو کی تعلیم حاصل کر رہے طلبہ کو بہتر تعلیم و رہنمائی نہیں ہو پارہی ہے، جس کے سبب یہ طلبہ اپنے مستقبل کو لیکر فکر مند ہیں۔

مزید پڑھیں:

یوپی مدرسہ بورڈ جلدی ہی موبائل اپلیکیشن لانچ کرے گا

ایسے میں کالج انتظامیہ کو اس کالج کے اردو شعبے کے لیے جلد از جلد اساتذہ کی تقرری کرنی چاہیے تاکہ اردو مضمون کو لے کر تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے مستقبل کو اندھیرے میں غرق ہونے سے بچایا جا سکے۔

Last Updated : Oct 1, 2021, 7:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.