ETV Bharat / bharat

No Report Of Students Taken Hostage In Ukraine: ’یوکرین میں بھارتیوں کو یرغمال بنانے کی کوئی اطلاع نہیں‘ - روس۔یوکرین کے درمیان جنگ جاری

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ یوکرین میں ہمارا سفارت خانہ وہاں رہنے والے بھارتیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ یوکرین کی حکومت کے تعاون سے زیادہ تر طلباء کل خارکیف چھوڑ چکے ہیں۔ ہمیں کسی کو یرغمال بنائے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ہم نے یوکرین کی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ ہمارے طلبا کو خارکیف اور آس پاس کے علاقوں سے نکال کر مغربی حصے تک پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائیں۔No Report of Indians Being Held Hostage in Ukraine

ارندم باغچی
ارندم باغچی
author img

By

Published : Mar 3, 2022, 1:02 PM IST

وزارت خارجہ نے جمعرات کو کہا کہ اسے یوکرین میں ہندوستانی طلباء کے یرغمال بنائے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔No Report of Hostage Situation: India on Russia, Ukraine's Allegations

میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے، وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ یوکرین میں ہمارا سفارت خانہ وہاں رہنے والے ہندوستانیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ یوکرین کی حکومت کے تعاون سے زیادہ تر طلباء کل خارکیف چھوڑ چکے ہیں۔ ہمیں کسی کو یرغمال بنائے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ہم نے یوکرین کی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ ہمارے طلبا کو خارکیف اور آس پاس کے علاقوں سے نکال کر مغربی حصے تک پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم خطے کے مختلف ممالک بشمول روس، رومانیہ، پولینڈ، ہنگری، سلواکیہ اور مالڈووا کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون سے کام کر رہے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں میں بڑی تعداد میں ہندوستانی لوگوں کو نکالا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:Russia Ukraine War: یوکرین میں پھنسے 182 بھارتی شہری ممبئی پہنچے

مسٹر باغچی نے کہا کہ ہم یوکرین کی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مدد کی تعریف کرتے ہیں۔ ہم یوکرین کے مغربی پڑوسیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے یوکرین سے نکالے گئے ہندوستانی طلباء کو اس وقت تک پناہ دی جب تک کہ وہ گھر واپس جانے کے لیے ہوائی جہاز میں سوار نہ ہو گئے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.