ETV Bharat / bharat

Tamil Nadu Fake Viral Video تمل ناڈو میں کسی قسم کا کوئی امتیاز یا مسئلہ نہیں سب مل کر کام کر رہے، مزدوروں کا بیان

author img

By

Published : Mar 5, 2023, 3:45 PM IST

تمل ناڈو میں پولیس نے شمالی ریاستوں کے مزدوروں کے ساتھ مبینہ حملہ کی ویڈیو کو فرضی قرار دیا ہے۔ اس معاملے کو لے کر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے سخت قدم اٹھایا ہے۔ اس دوران ریاست میں کام کرنے والی شمالی ریاستوں کے لوگوں نے کہا کہ یہاں حالات معمول پر ہیں۔

تمل ناڈو میں کسی قسم کا کوئی امتیاز یا مسئلہ نہیں سب مل کر کام کر رہے، مزدوروں کا بیان

چنئی: تمل ناڈو میں شمالی ریاستوں کے مزدوروں نے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں یہاں کام کرنے والے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ دراصل شمالی ریاستوں کے مزدوروں کے ساتھ مبینہ حملہ کا ایک فرضی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بہار میں کھلبلی مچ گئی تھی۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس سلسلے میں افسوس کا اظہار کیا تھا۔ اسی دوران تمل ناڈو کے ڈی جی پی سلیندر بابو نے ثبوت کے ساتھ ویڈیو جاری کیا کہ یہ فرضی ویڈیو ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ شمالی ریاست کے مزدوروں پر حملہ جیسی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ تمل ناڈو پولیس کی طرف سے جھوٹی افواہیں پھیلانے پر توتیکورن، کرشنا گری اور تروپور میں ایک ایک کیس درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے ان واقعات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے ایک خصوصی فورس تشکیل دی ہے۔ دریں اثنا، چنئی ساؤتھ کے ایڈیشنل کمشنر پریم آنند سنہا نے خبردار کیا ہے کہ ایسی جھوٹی ویڈیوز پھیلانے والوں کو دو گروپوں کے درمیان فساد بھڑکانے کی دفعہ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 7 سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سائبر سیل اور سائبر لیب ان لوگوں کی مسلسل نگرانی اور سراغ لگارہے ہیں جو شمالی ریاست کے لوگوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر فرضی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Tamil Nadu Fake Viral Video مہاجر مزدوروں کے خوف کو دور کرنے کے لیے تمل ناڈو پولیس چلا رہی مہم

تمل ناڈو میں شمالی ریاست کے مزدوروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی ریاستوں کے مزدور ہولی کے تہوار کے لیے اپنی آبائی ریاستوں کو جاتے رہتے ہیں۔ یہاں کام کرنے والے شمالی ریاستوں کے مزدوروں نے کہا کہ یہاں امن ہے۔ کسی قسم کا کوئی امتیاز یا مسئلہ نہیں ہے۔ سب مل کر کام کر رہے ہیں۔ لڑائی اور کشیدگی کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.