ETV Bharat / bharat

ہسپتالوں میں بھرتی ہونے کے لیے ضروری نہیں پازیٹیو رپورٹ

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران مرکزی وزارت صحت نے اس وائرس سے متاثرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ کسی بھی مریض کو ہسپتال میں داخل کرنے کے لیے کورونا مثبت رپورٹ ضروری نہیں ہے بلکہ مشتبہ مریض کو بھی ایڈمٹ کیا جا سکتا ہے۔

health ministry
health ministry
author img

By

Published : May 8, 2021, 5:38 PM IST

مرکزی وزارت صحت نے کووڈ کیئر سینٹرز کا جائزہ لینے کے بعد واضح کیا کہ کوئی بھی ہسپتال، مریض کو اس نہج پر داخل کرنے سے انکار نہیں کر سکتا کہ اس کے پاس اُس شہر کا شناختی کارڈ یا کورونا پازیٹیو رپورٹ نہیں ہے۔

  • कोविड स्वास्थ्य केंद्रों पर किसी भी मरीज़ को किसी कीमत पर इलाज़ से मना नहीं किया जा सकेगा। इसमें ऑक्सीजन, आवश्यक दवाएं और मरीज़ की पूरी देखभाल जैसी सुविधाएं शामिल हैं। अगर रोगी किसी दूसरे शहर से संबंधित है तो भी उसके इलाज़ से इंकार नहीं किया सकता।@PMOIndia

    — Dr Harsh Vardhan (@drharshvardhan) May 8, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزارت صحت نے یہ واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی مریض کو اس بنیاد پر اسپتال میں داخل کرنے سے انکار نہیں کیا جائے گا کہ اس کے پاس اس شہر کا درست شناختی کارڈ نہیں ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ اگر کووڈ 19 کا کوئی مشتبہ معاملہ ہے تو ضرورت کے مطابق اسے سی سی سی، ڈی سی ایچ سی یا ڈی ایچ سی وارڈ میں داخل کیا جائے گا جس میں آکسیجن یا ضروری دوائیں بھی شامل ہیں چاہے مریض کسی بھی شہر کا ہو۔

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 لاکھ 1078 نئے مثبت معاملے آنے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 676 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران 4187 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 38 ہزار 270 تک پہنچ گئی ہے۔

فی الحال ملک میں فعال کیسز کی مجموعی تعداد 37 لاکھ 23 ہزار 446 جبکہ اس وائرس سے شفا حاصل کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 79 لاکھ 30 ہزار 960 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.