ETV Bharat / bharat

India Corona Update ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی - انڈیا کورونا اپ ڈیٹ

وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 214 نئے کورونا کیسز درج ہوئے ہیں۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ New corona cases in India

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 3:20 PM IST

نئی دہلی: آج ہم وطنوں کے لیے راحت کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے، اس لیے اموات کا اعداد وشمار 531884 پر برقرار ہے، اسی عرصے میں ایکٹو کیسز کی تعداد 170 کم ہو کر 2831 رہ گئی ہے۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 615 افراد کوویکسین لگائی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 2206713866 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 44992094 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کا اعدادوشمار384 بڑھ کر 44457379 پر پہنچ گیا ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرناٹک میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں چار کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ہریانہ-پنجاب میں تین تین، لداخ میں دو، آندھرا پردیش، دہلی، جھارکھنڈ، راجستھان اور سکم میں ایک ایک کیس بڑھے ہیں۔ دیگر ریاستوں اروناچل پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، ہماچل پردیش، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، میگھالیہ، میزورم، اڈیشہ، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کیسز میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update ملک میں کورونا کے سو سے زائد نئے کیسز

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.