ETV Bharat / bharat

ایل او سی پر آج کوئی فائرنگ نہیں ہوئی: بھارتی فوج

بھارتی فوج کے لیٹیننٹ جنرل پرمجیت سنگھ نے لائن آف کنٹرول پر عسکریت پسندوں کے لانچ پیڈ کو نشانہ بنائے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

ایل او سی پر آج کوئی فائرنگ نہیں ہوئی
ایل او سی پر آج کوئی فائرنگ نہیں ہوئی
author img

By

Published : Nov 19, 2020, 7:34 PM IST

Updated : Nov 19, 2020, 9:49 PM IST

واضح رہے کہ اس سے قبل ایل او سی پر فائرنگ کی خبریں موصول ہوئی تھی جس پر بھارتی فوج نے وضاحت کرتے ہوئے کہا آج ایل او سی پر کسی بھی قسم کی فائرنگ نہیں ہوئی ہے۔

بھارتی فوج کے لیٹیننٹ جنرل پرمجیت سنگھ نے لائن آف کنٹرول پر عسکریت پسندوں کے لانچ پیڈ کو نشانہ بنائے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

پرمجیت سنگھ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے متعلق ایک خبر رساں ایجنسی کی جانب سے دی گئی خبر غلط اور افواہ ہے انہوں نے واضح کیا ہےکہ ایل او سی پر آج نہ تو کوئی فائرنگ ہوئی اور نہیں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا کوئی واقعہ پیش آیا ہے۔

فوجی ذرائع نے کہا کہ خبررساں ایجنسی کی یہ خبر گزشتہ 13 نومبر کو ہوئی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعہ کی تفصیلات پر مبنی ہے۔

واضح رہے کہ ایک خبررساں ایجنسی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کے لانچ پیڈ پر ایئر اسٹرئیک کی ہے۔

خبر میں یہ بھی کہا گیاکہ فوج کی یہ کارروائی پاکستان کی جانب سے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی مسلسل دراندازی کے جواب میں کی گئی ہے۔

بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل پرمجیت سنگھ نے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی او کے میں بھارتی فوج کی کارروائی کی بات افواہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے فضائی حملے کی خبر آج شام اچانک منظرعام پر آگئی۔تاہم کچھ دیر بعد فوج نے بیان جاری کرتے ہوئے فضائی حملے کو ایک جعلی خبر قرار دیا اور کہا کہ آج فوج کی جانب سے کسی بھی طرح کی فائرنگ نہیں ہوئی۔

پی ٹی آئی کے حوالے سے بتایا گیا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے اندر عسکریت پسندوں کے لانچنگ پیڈوں پر ایئر اسٹرائیک کی ہے جبکہ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر آج کوئی فائرنگ نہیں ہوئی ہے۔

پن پوائنٹ اسٹرائیک پر ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) لیفٹیننٹ جنرل پرمجیت سنگھ نے کہا کہ پی او کے میں بھارتی فوج کی کارروائی کی بات افواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کوئی بھی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

Last Updated : Nov 19, 2020, 9:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.