ETV Bharat / bharat

No Fine For Flouting Traffic Rules in Gujarat دیوالی کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کوئی جرمانہ نہیں، حکومت کا اعلان - دیوالی پر گجرات حکومت کا اعلان

وزیر مملکت برائے داخلہ ہرش سنگھاوی نے کہا کہ اگر کوئی بھی بغیر ہیلمٹ یا ڈرائیونگ لائسنس کے پکڑا جاتا ہے یا اس مدت کے دوران ٹریفک کے کسی دوسرے اصول کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا جاتا ہے تو ہماری پولیس انہیں پھول دے گی۔ No Fine For Flouting Traffic Rules In Gujarat

دیوالی کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کوئی جرمانہ نہیں، حکومت کا اعلان

author img

By

Published : Oct 23, 2022, 9:35 AM IST

سورت: گجرات حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دیوالی کے تہوار کے پیش نظر 27 اکتوبر تک ریاست میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کوئی جرمانہ نہیں لیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ ہرش سنگھاوی نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے کہ لوگوں کی دیوالی خراب نہ ہو۔ اس اعلان کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بی جے پی پر تنقید کی۔ انہوں نے اسے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے "ریودی" (فریب) قرار دیا۔ سنگھاوی نے کہا کہ گجرات میں 21 سے 27 اکتوبر تک ٹریفک پولیس لوگوں سے کوئی جرمانہ وصول نہیں کرے گی۔ اگر کوئی بھی بغیر ہیلمٹ یا ڈرائیونگ لائسنس کے پکڑا جاتا ہے یا اس مدت کے دوران ٹریفک کے کسی دوسرے اصول کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا جاتا ہے، تو ہماری پولیس انہیں پھول دے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی کے دوران لوگوں کو راحت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل کی رہنمائی میں کیا جا رہا ہے۔ No Fine for Flouting Traffic Rules in Gujarat During Diwali

مزید پڑھیں:۔ Delhi Police Traffic Advisory دہلی پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی

ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اویسی نے کہا کہ "2021 میں گجرات میں 15,200 سڑک ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 7,457 لوگوں کی جانیں گئیں۔ بی جے پی گجرات حکومت کی طرف سے دی جانے والی یہ نرمی لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ سنگھوی نے بعد میں کسی کا نام لیے بغیر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر سیاست کرنے والوں کو متوسط طبقے کے شہریوں سے مناسب جواب ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ متوسط طبقے کے شہری دیوالی کے دوران اپنے خاندان کے ساتھ خریداری کے لیے باہر جاتے ہیں جو انہوں نے سال کے دوران بچایا ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ اپنے بوڑھے والدین کے ساتھ دو پہیہ گاڑیوں پر بھی جاتے ہیں۔ لوگ کئی بار ہیلمٹ پہننا یا ڈرائیونگ لائسنس رکھنا بھول جاتے ہیں۔ جرمانہ جمع کرنے کے بجائے، ہم انہیں ایک پھول دیں گے تاکہ انہیں ان کی غلطی کا احساس ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ٹریفک جرمانے کی وجہ سے لوگوں کی دیوالی خراب نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.