ETV Bharat / bharat

MHA On Rohingya Flats وزارت داخلہ نے روہنگیا کو فلیٹ فراہم کرنے کی خبروں کی تردید کی - etv bharat urdu news

روہنگیا مسلمانوں کو نئی جگہ پر منتقل کرنے کے دہلی حکومت کے مجوزہ اقدام پر وزارت داخلہ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ غیر قانونی و غیر ملکی روہنگیا اپنے موجودہ مقام پر ہی رہیں۔ MHA On Rohingya Flats

وزارت داخلہ نے روہنگیا کو فلیٹ فراہم کرنے کی خبروں کی تردید کی

author img

By

Published : Aug 17, 2022, 6:14 PM IST

Updated : Aug 17, 2022, 10:11 PM IST

نئی دہلی: وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے بدھ کے روز واضح کیا کہ اس نے دہلی میں روہنگیا مسلمانوں کو ای ڈبلیو ایس فلیٹ فراہم کرنے کی کوئی ہدایت نہیں دی ہے اور اروند کیجریوال حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ غیر قانونی غیر ملکی اپنے موجودہ مقام پر ہی رہیں۔ یہ وضاحت ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر ہردیپ پوری کے اعلان کے فوراً بعد سامنے آئی ہے کہ مرکز تقریباً 1,100 روہنگیاؤں کو دوبارہ آباد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔MHA says no direction to provide flats to rohingya

وزارت داخلہ نے یہ بھی کہا کہ روہنگیا کو ان کی ڈیپورٹیشن تک حراستی مراکز میں رکھا جائیگا اور دہلی حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان کے قیام کی موجودہ جگہ کو ڈیٹینشن سینٹر قرار دے۔ روہنگیا مسلمانوں کو نئی جگہ پر منتقل کرنے کے دہلی حکومت کے مجوزہ اقدام پر ایم ایچ اے نے دہلی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ روہنگیا غیر قانونی غیر ملکی ان کے موجودہ مقام پر ہی رہیں۔ کیونکہ وزارت داخلہ پہلے ہی وزارت خارجہ کے ذریعہ سے متعلقہ ملک کے ساتھ ان کے ڈیپورٹیشن کا معاملہ اٹھا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ حالات کے مارے روہنگیا جائیں تو جائیں کہاں؟

اس سے پہلے ہاوسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے اعلان کیا تھا کہ دہلی میں رہ رہے روہنگیا پناہ گزینوں کو جلد ہی 250 سرکاری رہائش گاہوں میں منتقل کیا جائے گا ۔ ان رہائش گاہوں میں کل 1100 پناہ گزینوں کے رہنے کا بندوبست ہوگا ۔

Last Updated : Aug 17, 2022, 10:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.