ETV Bharat / bharat

India Corona Update ملک میں کورونا انفیکشن سے کوئی موت نہیں

ملک کے لیے ایک راحت کی خبر ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 5,30,622 پر مستحکم ہے۔India Coronavirus Update

author img

By

Published : Dec 1, 2022, 1:37 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: ملک کے لیے ایک راحت کی خبر ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 5,30,622 پر مستحکم ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.92 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 88 ایکٹو کیسز میں کمی کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر 4767 ہو گئی ہے۔No Death Due to Corona in Country

وزارت صحت نے کہا کہ اس عرصے کے دوران 377 افراد کے کورونا انفیکشن سے صحت مند ہونے کے ساتھ ہی مجموعی تعداد 4,41,37,249 ہوگئی ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح 98.80 فیصد ہے۔ ایکٹو کیس کی شرح 0.1 فیصد ہے اور موت کی شرح 1.19 فیصد ہے۔ وزارت نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نو ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور باقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے۔ ان ریاستوں میں جہاں ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے ان میں ہماچل پردیش میں چار، ہریانہ اور راجستھان میں تین، سکم اور چھتیس گڑھ میں دو دو، مرکز کے زیر انتظام خطہ پڈوچیری ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش گجرات اور بہار میں ایک ایک کیس شامل ہے۔

کیرالہ میں چار فعال معاملات میں کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد کم ہو کر 1,653 ہو گئی ہے۔ کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 67 لاکھ 53 ہزار 140 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71 ہزار 497 ہے۔ کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے آٹھ فعال معاملات میں کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد کم ہو کر 1,619 ہو گئی ہے۔ اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 40,29,346 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40,303 پر مستحکم ہے۔

مہاراشٹر میں، 36 ایکٹو کیسز کم ہو کر 395 ہو گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 79 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 79 لاکھ 86 ہزار 998 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,48,407 پر مستحکم ہے۔ تمل ناڈو میں کورونا انفیکشن کے 22 فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 198 پررہ گئی ہے۔ اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 35,55,897 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 38,049 ہو گئی ہے۔ دہلی میں کورونا کے تین ایکٹیو کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد کم ہو کر 27 ہو گئی ہے۔ دارالحکومت میں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 19,80,416 ہو گئی ہے اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 26,518 ہے۔

گجرات میں کورونا کے ایک فعال کیس کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 199 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 12,66,204 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 11,043 ہے۔ اتر پردیش میں کورونا کے ایک فعال کیس کے بڑھنے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 127 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 21,04,276 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 23,632 ہے۔ ایک راحت کی خبر یہ بھی ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں انڈمان اور نکوبار جزائر، آسام، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو، لکشدیپ اور ناگالینڈ میں کورونا کا ایک بھی فعال کیس نہیں ہے۔ اس کے علاوہ 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کا کوئی نیا فعال کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update ملک میں کورونا وائرس کے 277 نئے کیسز درج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.