ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi at The Conclave خواتین ریزرویشن کے نفاذ اور مردم شماری کے درمیان کوئی تعلق نہیں: راہل گاندھی - راہل گاندھی کی خبر

کانگریس کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت پر لوک سبھا اور اسمبلیوں میں خواتین ریزرویشن نافذ کرنے کے وقت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ریزرویشن اور دس سالہ مردم شماری یا حد بندی کی مشق کے درمیان کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔ اور جب ہم پنچایتی راج میں خواتین کے ریزرویشن کو منظور کرنے کی کوشش کر رہے تھے تو بی جے پی نے اس معاملے پر ہماری مخالفت کی۔

Rahul Gandhi
راہل گاندھی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Sep 24, 2023, 7:53 PM IST

نئی دہلی: آسام کے میڈیا نیٹ ورک کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ خواتین ریزرویشن بل کو لوک سبھا اور اسمبلی کی 33 فیصد نشستیں خواتین کو مختص کرکے آج نافذ کیا جا سکتا ہے۔ سیاسی نظام میں خواتین کی شرکت کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ ہندوستانی خواتین سیاسی نظام میں اس طرح حصہ نہیں لے رہی ہیں جس طرح انہیں لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا، ’’ان (خواتین) کو سیاست میں حصہ لینے میں مدد کرنے کا سب سے بڑا کام کانگریس پارٹی نے پنچایتی راج میں 33 فیصد ریزرویشن دے کر کیا تھا۔‘‘ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے،انہوں نے کہا، "جب ہم پنچایتی راج میں خواتین کے ریزرویشن کو منظور کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تو بی جے پی نے اس معاملے پر ہماری مخالفت کی۔ ایسی صورتحال میں یہ بات بالکل واضح ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے میں کون دلچسپی رکھتا ہے۔

  • The Women's Reservation Bill can be implemented tomorrow by allocating 33% of Lok Sabha and Vidhan Sabha seats to women. There is no connection between women's reservations and the Decadal Census or Delimitation.

    They (BJP) want to divert people's attention from the Adani… pic.twitter.com/mMInB1aTbH

    — Congress (@INCIndia) September 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بی جے پی پر بھٹکانے والی حکمت عملی اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی نے اب ماضی کے تجربات سے سیکھا ہے کہ اس سے کیسے نمٹا جائے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے سیکھ لیا ہے کہ بی جے پی کے خلفشار کے ہتھکنڈوں سے کیسے نمٹا جائے۔ کرناٹک انتخابات میں ہم نے ایک واضح نقطہ نظر دیا اور اب ہم بیان پر کنٹرول رکھتے ہیں. اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وہ کچھ بھی کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اب ہمارا بیان پر کنٹرول ہے۔

  • I have never seen what I saw in Manipur in my entire life.

    When we arrived in Manipur, the Meiteis warned us not to bring Kuki members as a part of our security; otherwise, they would kill them. Similarly, the Kuki people warned us against bringing security personnel from the… pic.twitter.com/KE2AYMqfwZ

یہ بھی پڑھیں:

منی پور تنازعہ کے مسئلہ پر بات کرتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے الزام لگایا کہ شمال مشرقی ریاست کی صورتحال پر مرکزی حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی وہاں نفرت کی سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے ریاست منی پور کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے منی پور میں جو کچھ دیکھا وہ اپنی پوری زندگی میں کبھی نہیں دیکھا۔

'انڈیا الائنس' اور متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے لچک کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا، "تمام چیلنجوں کے درمیان ہم (انڈیا الائنس) متحد ہوئے ہیں اور میں نے پہلے کبھی اپوزیشن کو اس طرح کام کرتے نہیں دیکھا۔ اتنی لچک کے ساتھ کیونکہ ہم ایک سیاسی جماعت سے لڑ رہے ہیں لیکن ہندستان کے خیال کا دفاع کر رہے ہیں، اسی لیے ہم نے اپنے اتحاد کا نام آئی این ڈی آئی اے رکھا ہے۔" (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.