وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے مانڈویہ Mansukh Mandaviya نے کہا کہ دنیا کے 14 ممالک میں اس نئی قسم کا پتہ چلا ہے لیکن ہندوستان میں اب تک ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک ملک میں کورونا کی 124 افراد کوکروڑ ویکسین Vaccin لگائی جا چکی ہیں۔ 18 سال سے زیادہ عمر کے 84 فیصد لوگوں کو پہلی اور 47 فیصد لوگوں کو دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ اب ’ہر گھر دستک‘ مہم بھی شروع کر دی گئی ہے جہاں ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر ویکسینیشن Vaccination کر رہے ہیں تاکہ ملک کا کوئی بھی فرد اس سے محروم نہ رہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث ملک میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوا تھا تاہم اب صورتحال قابو میں ہے اور اس کے لیے ویکسین بنانے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مچھروں سے پھیلنے والی بیماری ہے اس لیے اس سے بچاؤ ہی سب سے بڑا حل ہے۔
یہ بھی پرھیں:
Omicron Variant: اومیکرون سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، یہ کوئی آفت نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ 15 مرکزی ٹیمیں 15 ریاستوں میں بھیجی گئی ہیں اور ان کی رپورٹ کی بنیاد پر متعلقہ ریاستی حکومتوں کو اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔
یو این آئی