ETV Bharat / bharat

Kendriya GST Parisar سیتا رمن نے نوی ممبئی میں کیندریہ جی ایس ٹی پریسر کا افتتاح کیا - نوی ممبئی میں کیندریہ جی ایس ٹی پریسر کا افتتاح

نرملا سیتا رمن نے آج نوی ممبئی کے کھارگھر میں سی بی آئی سی کے تحت سی جی ایس ٹی ممبئی زون کے افسران اور عملے کے لیے ایک رہائشی پروجیکٹ کیندریہ جی ایس ٹی پریسر کا افتتاح کیا۔ کیندریہ جی ایس ٹی پریسر ایک وسیع رہائشی پروجیکٹ ہے اور یہ نوی ممبئی میں سب سے زیادہ پسندیدہ مقامات میں سے ایک پر واقع ہے۔Kendriya GST Parisar

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 14, 2022, 10:24 PM IST

Updated : Sep 14, 2022, 10:45 PM IST

نئی دہلی: مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے آج نوی ممبئی کے کھارگھر میں سینٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز (سی بی آئی سی) کے تحت سی جی ایس ٹی ممبئی زون کے افسران اور عملے کے لیے ایک رہائشی پروجیکٹ کیندریہ جی ایس ٹی پریسر کا افتتاح کیا۔Kendriya GST Parisar

وزیر خزانہ نے رسمی طور پر پہلے پانچ الاٹیوں کو چابیاں سونپیں، جو سی بی آئی سی کے مختلف رینک اور کیڈر کے افسران ہیں۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ وزیر پنکج چودھری بھی موجود تھے۔ معزز مہمانوں میں ریونیو سکریٹری ترون بجاج، سی بی آئی سی کے چیئرمین وویک جوہری، سی بی آئی سی کی ممبر (ایڈمنسٹریشن) سنگیتا شرما، پرنسپل چیف کمشنر سی جی ایس ٹی ممبئی زون اشوک کمار مہتا اور سی بی آئی سی کے دیگر سینیر افسران اور سی جی ایس ٹی ممبئی زون کے افسران اور اراکین عملہ میں موجود تھے۔

کیندریہ جی ایس ٹی پریسر ایک وسیع رہائشی پروجیکٹ ہے اور یہ نوی ممبئی میں سب سے زیادہ پسندیدہ مقامات میں سے ایک پر واقع ہے۔ یہ پروجیکٹ ممبئی اور پونے کے اہم راستوں سے رابطے کے سنگم پر واقع ہے اور ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں تک فوری اور آسان رسائی رکھتا ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران امرت کال میں پروجیکٹ کا افتتاح نئے ہندوستان کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نے اس پروجیکٹ کو شروع کرنے اور اسے مکمل کرنے کے لیے سی بی آئی سی کے سابق چیئرمین اور ان کی ٹیم کی خصوصی تعریف کی۔ یہ بتاتے ہوئے کہ اس منصوبے کو وبائی امراض کے دوران بھی سرکاری شعبے کی تنظیم این بی سی سی کی طرف سے ریکارڈ وقت اور لاگت میں مکمل کیا گیا ہے، وزیر خزانہ سیتا رمن نے کہا کہ، 'یہ مثالی ہے اور ثابت کرتا ہے کہ سرکاری ادارے نجی شعبے کے ساتھ بھی سبقت اور مقابلہ کر سکتے ہیں۔' اس تناظر میں، انھوں نے کہا کہ حکومت اور نیم سرکاری تنظیموں کو پہلے زمانے میں غیر یقینی کے احساس سے دیکھا جاتا تھا۔'

یہ بھی پڑھیں: Nirmala on India Working Population بھارت میں کام کرنے والی آبادی چین سے آگے نکل جائے گی، نرملاسیتارمن

یو این آئی

Last Updated : Sep 14, 2022, 10:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.