ETV Bharat / bharat

لوک سبھا میں بجٹ پر بحث: وزیر خزانہ کا راہل گاندھی پر طنز

مرکزی وزیر آج لوک سبھا میں بجٹ پر بحث کا جواب دے رہی ہیں، آج بجٹ سیشن کے پہلے حصے کا آخری دن ہے۔ لوک سبھا میں بجٹ پر بحث کے دوران وزیر خزانہ نے راہل گاندھی کے ”ہم دو ہمارے دو” والے بیان پر طنز بھی کیا۔

Nirmala Sitharaman
Nirmala Sitharaman
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 12:38 PM IST

لوک سبھا میں بجٹ پر بحث کے جواب کے دوران وزیر مالیات نرملا سیتا رامن نے کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی پر جم کر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ کانگریس 'ہم دو ہمارے دو' پر چل رہی ہے، انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے جمہوری اقدار کو توڑا ہے۔

لوک سبھا میں نرملا سیتارامن نے 'ہم دو ہمارے دو' پر کیا طنز

مرکزی وزیر آج لوک سبھا میں بجٹ پر بحث کا جواب دے رہی ہیں، آج بجٹ سیشن کے پہلے حصے کا آخری دن ہے۔ اس سے قبل کل راجیہ سبھا میں سیتا رامن نے بجٹ پر بحث کا جواب دیا تھا۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا کہ اس بجٹ سے ملکی معیشت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے باوجود بھی ملک خود کفیل بنے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں کی گئی اصلاحات کی وجہ سے بھارت کا دنیا کی اعلیٰ معیشت بننے کا راستہ صاف ہوجائے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ بجٹ وہ راستہ ہے جس سے ملک خود کفالت کی راہ پر گامزن ہوگا۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے بجٹ پر بحث کے جواب میں کہا کہ دنیا کے بہت سے ممالک میں جہاں کورونا ایک بار پھر اپنا غیظ و غضب ظاہر کررہا ہے، بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ہم کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کورونا پر قابو پانے کی وجہ سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوئی ہے اور ہم وزیر اعظم مودی کے خود انحصار بھارت کے ہدف کی طرف بڑھے ہیں۔

سیتا رامن نے کہا کہ ہم لوگ دو لوگ کی فکر کر رہے ہیں، جبکہ دو مزید لوگ ہیں جنکی فکر کی جانی چاہئے۔۔۔بیٹی اور داماد لیکن ہم ایسا نہیں کرتے ہیں، مرکزی وزیر نے کہا کہ پی ایم سوانیدھی اسکیم کے تحت 50 لاکھ اسٹریٹ وینڈر کو ایک سال کے لئے دس ہزار روپئے فراہم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہم پر کرونی کا الزام عائد کرتے ہیں انہیں میں کہنا چاہتی ہوں کہ سوانیدھی یوجنا کی رقم کرونی کو فراہم نہیں کی جاتی ہے۔ انہوں نے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ داماد کو ان ریاستوں میں زمین فراہم کی جاتی ہے جہاں پہلے کبھی کچھ پارٹیوں کی حکومت تھی، راجھستھان، ہریانہ میں بھی ایسا ہوتا تھا۔

کانگریس پر حملہ آور ہوتے ہوئے نرملا سیتا رامن نے کہا کہ سوانیدھی یوجنا سے غریبوں کا فائدہ ہوا ہے، دلتوں اور پسماندہ طبقات کا فائدہ ہوا ہے، ہم ان کے لئے کام کرتے ہیں، کسی داماد کے لئے کام نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کرونی عوام ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.