ضلع کے تھانہ سانگی پور پولیس نے ممبر پارلیمنٹ سنگم لال گپتا پر گزشتہ ہفتہ کو ترقیاتی بلاک سانگی پور میں ہوئے قاتلانہ حملے کے معاملے میں منگل کو نو ملزمان کو گرفتار کر جیل بھیج دیا۔
ایس ایچ او تشار دت تیاگی نے بتایا کہ ترقیاتی بلاک سانگی پور آڈیٹوریم میں ہفتہ کو منعقد غریب بہبود میلے میں کانگریس و بی جے پی کارکنوں میں مارپیٹ ہوئی تھی ۔
اس معاملے میں بی جے پی ممبر پارلیمنٹ سنگم لال گپتا و ان کے سرکاری محافظ و بی جے پی کارکنوں کی شکایت پر کانگریس لیڈر پرمود تیواری و ممبر اسمبلی ارادھنا مشرا مونا سمیت دیگر حامیوں کے خلاف پانچ مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔
مزید پڑھیں:
میرٹھ ۔ پرتاپ گڑھ میں درج مقدمات سے ناراض کانگریس کارکنان کا احتجاج
تحقیق کے دوران وی ڈی او فوٹیج و عینی شاہدین کی شناخت پر ممبر پارلیمنٹ کے حملہ آووروں برجیش، نوشاد، محمد صغیر، عبدالقادر ،ویریندر مشرا ، پربھاکر ناتھ، پرمود، ونود کمار و وجئے سنگھ سمیت نو ملزمان کو گرفتار کر جیل بھیجا گیا۔
یو این آئی