ETV Bharat / bharat

کرناٹک اور مہاراشٹر میں رات کا کرفیو نافذ

ریاست کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے رات کا کرفیو نافذ کیا ہے۔

Night Curfew
رات کا کرفیو
author img

By

Published : Dec 23, 2020, 6:46 PM IST

کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے آنے کے بعد کرناٹک نے 23 دسمبر 2020 کی رات سے دو جنوری 2021 تک رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کرفیو کرونا وائرس کی سیکنڈ ویو کور روکنے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔

رات کا کرفیو

وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے ریاستی وزراء سے اجلاس کرنے کے بعد میڈیا سے کہا کہ 'حکومت نے آج سے رات 10 بجے سے صبح چھ بجے تک نو روز کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے'۔

ادھر مہاراشٹر حکومت نے 22 دسمبر 2020 سے پانچ جنوری 2021 تک 15 روز کا رات کا کرفیو نافذ کیا ہے۔ یہ کرفیو رات کے 11 بجے سے صبح چھ بجے تک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 'فاروق عبداللہ شیر کشمیر کا بیٹا ہے، کوئی ڈرا نہیں سکتا'

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ایک اجلاس منعقد کیا اور ممبئی سمیت پورے مہاراشٹر میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کرفیو نافذ کرنے کی دو وجوہات بتائی ہیں۔

بی ایم سی کے کمشنر اقبال سنگھ چہل کے مطابق نئے برس کے موقع پر کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور کورونا وائرس کے نئے قسم کو روکنے کے لیے یہ کرفیو نا‌فذ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.