ETV Bharat / bharat

Nigerian President Arrives In Delhi جی-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے نائیجیریا کے صدر کی آمد - بولا احمد ٹینو

جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے تمام سربراہان مملکت میں سے نائجیریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو سب سے پہلے بھارت پہنچے۔ Nigerian President Bola Tinubu in G20 Summit

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 12:04 PM IST

نئی دہلی: نائجیریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو جی -20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کی صبح ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے پالم ملٹری ہوائی اڈے پر مسٹر بولا کا استقبال کیا۔ ایکس پر اطلاع دیتے ہوئے پروفیسر بگھیل نے کہا کہ جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے تمام سربراہان مملکت میں سے نائجیریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو سب سے پہلے ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حکومت ہند کی جانب سے ان کا استقبال کرنے کا موقع ملا۔ اتیتھی دیو بھوا کی روایت پر عمل پیرا اپنے ملک میں ہم ان کو دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: US on G20 Summit بھارت کا جی ٹوینٹی اجلاس یہ دکھائے گا کہ بڑی معیشتیں مشکل وقت میں بھی مل کر کام کر سکتی ہیں، وائٹ ہاؤس

اس موقعے پر نائجیریا کے وزیر خارجہ یوسف تگر اور ہندوستان میں نائجیریا کے ہائی کمشنر احمد سولے بھی موجود تھے۔ جی-20 سربراہی اجلاس 9 اور 10 ستمبر کو نئی دہلی میں ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ نائجیریا افریقی یونین کا رکن ہے جس سے متعلق امریکہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ افریقی یونین کی آواز جی ٹوینٹی کو مضبوط کرے گی،اورامریکہ افریقی یونین (اے یو)کو بلاک کے نئے مستقل رکن کے طور پر خوش آمدید کہنے کا منتظر ہے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.