ETV Bharat / bharat

وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں این آئی اے کی چھاپہ ماری، متعدد گرفتار - چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی گئیں

وادی کشمیر میں عسکریت پسندوں کے معاونین کو پکڑنے کے لیے این آئی اے کی طرف سے تازہ چھاپہ ماری کی کاروائیاں انجام دی گئیں۔

nia-raids-kazigund-kakapura-pulwama
کازی گنڈ کاکا پورہ پلوامہ میں این آئی اے کا چھاپہ
author img

By

Published : Oct 22, 2021, 10:22 AM IST

Updated : Oct 22, 2021, 5:43 PM IST

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج صبح وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق این آئی اے نے سرینگر کے حبہ کدل میں حالیہ دنوں ہلاک کیے گئے مبینہ عسکریت پسند شاہد بشیر کے گھر پر چھاپہ مارا۔ شاہد بشیر کو سیکورٹی فورسز نے پلوامہ کے وہیبگ گاؤں میں ہلاک کیا تھا۔

ویڈیو

ایجنسی نے سرینگر کے کے پارمپورہ میں ہلاک شدہ مبینہ عسکریت پسند مغیث احمد کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ مغیث سنہ 2017 میں سرینگر کے فتح کدل علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ہلاک ہوئے تھے۔ این آئی اے نے سرینگر میں ہی قمرواری علاقے میں واقع طارق احمد حجام کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ اس کے علاوہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان، اننت ناگ اور کولگام میں کئی مکینوں کے گھروں پر چھاپہ ماری کی گئی۔ ان چھاپوں کے متعلق این آئی نے ابھی تک کوئی تفصیل فراہم نہیں کی ہے۔

غور طلب بات ہے کہ وادی میں گزشتہ دو ہفتوں میں نو عام شہری سمیت پانچ غیر مقامی مزدوروں کو شرپسندوں نے ہلاک کردیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ این آئی اے 'فارمسسٹ' ماکھن لال بندرو اور اسکول پرنسپل سپندر کور کی ہلاکتوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ سنہ 2017 سے این آئی نے کشمیر میں متعدد افراد کو عسکریت پسندی اور حوالہ فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور ان پر مقدمہ درج کیا ہے۔ ان گرفتاریوں میں بیشتر حریت رہنما بھی قید کیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطاق این آئی اے کی طرف سے یہ تازہ چھاپہ ماری عسکریت پسندوں کے معاونین و مددگاروں کے نیٹ ورک کو پکڑنے کے لیے مارے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں این آئی اے نے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں بشمول سرینگر، پلوامہ اور شوپیاں میں چھاپے مارے۔

ضلع شوپیان کے کانجی الر علاقے میں این آئی اے نے پولیس و فورسز سمیت چھاپہ مارے، اس دوران تین افراد کو تحقیقات کے لیے گرفتار کیا گیا۔

ضلع پلوامہ میں ضلع پلوامہ کے قاضی گنڈ علاقے میں این آئی اے نے فیروز احمد وانی ساکن قاضی گنڈ کاکاپورہ کے گھر پر چھاپے مارے۔

فیروز احمد وانی گزشتہ 15 دنوں سے پولیس حراست میں بند ہیں جبکہ آج ان کے گھر پر چھاپہ مارے گئے۔ ادھر سرینگر کے پارمپورہ، زکورہ اور قمر واری علاقے میں بھی ہلاک شدہ عسکریت پسند و عسکریت پسند کے معاونین کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔

Last Updated : Oct 22, 2021, 5:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.