ETV Bharat / bharat

NIA Raids In Phulwarisharif این آئی اے نے پھلواری شریف میں چھاپے ماری کی - این آئی اے کی پھلواری شریف میں چھاپے ماری

این آئی اے نے آج صبح سویرے بہار کے پھلواری شریف میں دو ملزمین کے گھروں پر چھاپہ مارا ہے۔ این آئی اے کی ٹیم ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار مرغوب عرف دانش کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔NIA Raids In Phulwarisharif

این آئی اے نے پھلواری شریف میں چھاپے ماری کی

author img

By

Published : Oct 18, 2022, 1:12 PM IST

پٹنہ: ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے پھلواری شریف کے دو مقامات پر این آئی اے کی ٹیم نے چھاپے ماری کی۔ پھلواری شریف میں مرغوب عرف دانش سمیت مزید ایک شخص کے گھر پر چھاپہ ماری کی۔ چھاپے صبح پانچ بجے سے شروع ہوئی تھی۔ پھلواری شریف میں منگل کی صبح 5 بجے سے این آئی اے کے چھاپے جاری ہیں۔ این آئی اے کی ٹیم ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار مرغوب عرف دانش کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ معلومات کے مطابق این آئی اے کی ٹیم بڑی تعداد میں مبینہ طور پر غزوہ ہند واٹس ایپ گروپ چلانے والے مرغوب محمد دانش کے گھر پر چھاپہ ماری کی۔NIA Raids In Phulwarisharif

مزید پڑھیں:۔ NIA Conducted Raids این آئی اے نے ملک کی متعدد ریاستوں میں چھاپے ماری کی

دراصل دارالحکومت پٹنہ کے پھلواری شریف میں چند ماہ قبل ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی سے متعلق مبینہ ملک مخالف سرگرمیوں کے معاملے سامنے آئے تھے، جس کے بعد پھلواری شریف کی منیر کالونی میں ایک شخص کو مبینہ غزوہ ہند کے نام سے واٹس ایپ گروپ چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس معاملے میں پی ایف آئی سے وابستہ کئی لوگوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پٹنہ پولس کی جانب سے معاملے کا انکشاف کرنے کے بعد اسے این آئی اے کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ این آئی اے نے پھلواری شریف پولیس اسٹیشن میں درج کیس کو پہلے ہی اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور پھلواری شریف سمیت کئی اضلاع میں چھاپے مارے ہیں۔ جہاں سے کئی مجرمانہ دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.