ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر سے جڑے 2008 کے مالیگاوں دھماکہ معاملے کی سماعت کر رہی قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) کی ایک خصوصی عدالت نے بدھ کے روز انسداد دہشت گردی اسکواڈ (ATS) کے ایک افسر کے خلاف عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیا۔ عدالت کی ہدایت کے مطابق گواہوں کے نام ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔ اس معاملے میں یہ دوسرے اے ٹی ایس افسر ہیں جن کے خلاف عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کی گئی ہے۔ Malegaon Blast Case
اس سے قبل خصوصی جج اے کے لاہوتی نے ستمبر میں ایک اور اے ٹی ایس افسر کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا، جنہوں نے اس معاملے میں کچھ ملزمین کو گرفتار کیا تھا اور ان کے بیانات ریکارڈ کیے تھے۔ وہ اس کیس میں گواہ بھی ہیں۔ سرکاری وکیل اویناش رسل کے مطابق عدالت نے جس افسر کے خلاف وارنٹ جاری کیے تھے، انہوں نے مختلف گواہوں کے بیانات قلمبند کیے تھے، جن میں سے کچھ اپنے بیان سے مُکر گئے تھے۔ اس لیے ان کی عدالت میں حاضری ضروری تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا تھا کہ افسر کی طبیعت ناساز ہے۔ اس لیے وہ عدالت نہیں آسکتے تھے۔ اس کیس میں اب تک 280 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں جن میں سے 29 گواہان اپنی بات سے مُکر گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Malegaon Blast Case: کرنل پروہت کے خلاف سبکدوش آرمی افسر کی گواہی نے کھولے اہم راز
یواین آئی