ETV Bharat / bharat

Gyanvapi Mosque Case گیان واپی معاملے میں اگلی سماعت 11 نومبر کو

گیان واپی معاملے میں مسلم فریق نے بدھ کو ہندو فریق کے مسجد احاطے میں واقع تہہ خانے کو توڑنے اور سروے کمیشن کی کاروائی آگے بڑھانے کے دعوی پر عدالت کے سامنے اپنے اعتراضات کو داخل کردیا۔ عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت کی تاریخ 11نومبر طے کی ہے۔ وہیں ہندوفریق کا مطالبہ ہے کہ عدالت اس سیل تہہ خانے کی سروے کا حکم دے۔Gyanvapi Mosque Case

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 2, 2022, 9:30 PM IST

وارانسی: گیان واپی معاملے میں مسلم فریق نے بدھ کو ہندو فریق کے مسجد احاطے میں واقع تہہ خانے کو توڑنے اور سروے کمیشن کی کاروائی آگے بڑھانے کے دعوی پر عدالت کے سامنے اپنے اعتراضات کو داخل کردیا۔ عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت کی تاریخ 11نومبر طے کی ہے۔Gyanvapi Mosque Case

انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی کے وکیل نے کہا کہ انہوں نے ہندو فریق کے مطالبے پر یہ کہتے ہوئے اپنا اعتراض داخل کردیا ہے کہ تہ خانہ کو سپریم کورٹ کی ہدایت پر سیل کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ جج اجئے کرشنا وشویش کی عدالت نے اگلی سماعت کی تاریخ 11نومبر طے کی ہے۔اس تاریخ کو ہندوفریق مسلم فریق کے اعتراضات پر اپنا موقف داخل کرے گا۔

ہندوفریق کے وکیل مدن موہن یادو نے کہا کہ پہلے کے ایڈوکیٹ کمشنر اجئے مشرا کے ذریعہ 6اور7 مئی جبکہ اس کے بعد اسپیشل ایڈوکیٹ کمشنر وشال سنگھ اور ان کے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ کمشنر کے ذریعہ گیان واپی کے احاطے میں موجود تہہ خانے کا سروے نہیں ہوسکا تھا۔ ہندوفریق کا مطالبہ ہے کہ عدالت اس سیل تہہ خانے کی سروے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں: Gyanvapi Shringar Gauri Case سی ایم یوگی گیان واپی کیس سے متعلق تمام معاملات میں اہم فریق

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.