ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال: نومنتخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری - کرکٹر منوج تیواری

مغربی بنگال میں 5 مئی کو ممتا بنرجی کی جانب وزیراعلیٰ کے عہدہ کا حلف لینے کے بعد آج مزید کامیاب ہونے والے 140 نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھائے. کارگزار اسپیکر سبرتو مکھرجی نے تمام کو رازداری کا حلف دلایا۔

اسمبلی میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھائے

author img

By

Published : May 6, 2021, 2:13 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد نومنتخب ارکان اسمبلی کے حلف اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں کامیاب ہونے والے 140 نومنتخب ارکان اسمبلی کو حلف دلایا گیا. جب کہ نو مئی کو سیزن کا پہلا اجلاس منعقد ہوگا۔

اسمبلی میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھائے
اسمبلی میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھائے

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور کارگزار ( پروٹیم) اسپیکر سبرتو مکھرجی نے تمام 140 نو منتخب ارکان اسمبلی کو حلف دلایا۔ کل جمعہ 7 مئی کو بقیہ 152 نومنتخب ارکان اسمبلی کو اسمبلی میں حلف دلایا جائے گا. جس کے لیے تمام ارکان کو اسمبلی میں حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آج اسمبلی میں حلف اٹھانے والوں میں آل انڈیا ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری پارتھو چٹرجی، سینئر رہنما جیوتی پریہ ملک، رتنا چٹرجی شامل تھے۔ اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کرکٹر منوج تیواری اور ٹیم انڈیا کے سابق فاسٹ بالر اشوک ڈنڈا بھی پہلی مرتبہ اسمبلی پہنچے اور حلف اٹھایا۔

قابل ذکر ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کرکٹر منوج تیواری شیب پور ہوڑہ سے ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر جیت کر اسمبلی پہنچے جبکہ ان کے دوست اشوک ڈنڈا بی جے پی کے ٹکٹ پر مورینا سے جیت کر آئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو راج بھون میں گورنر جگدیپ دھنکر کی موجودگی میں ممتا بنرجی نے تیسری میعاد کے لئے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھاچکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.