ETV Bharat / bharat

Newborn Alive Girl Thrown Into Well: کنویں میں شیرخوار بچی لاوارث پائی گئی

author img

By

Published : Aug 5, 2022, 10:35 PM IST

پولیس نے غوطہ خوروں کو کنویں کے اندر 40 فٹ نیچے اتارا، غوطہ خوروں نے بچی کو زندہ نکالا۔ تاہم چیونٹیوں کو بچی کے پاؤں کو نوچتے ہوئے دیکھا گیا۔ بعد ازاں بچی کو علاج کے لیے زائیڈس اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ Newborn Alive Girl Thrown Into Well

کنویں میں شیرخوار بچی لاوارث پائی گئی
کنویں میں شیرخوار بچی لاوارث پائی گئی

داہود (گجرات): ریاست گجرات کے ضلع داہود کے گربادہ تعلقہ کے بھیے گاؤں میں ایک دو دن کی بچی 40 فٹ گہرے کنویں میں لاوارث پائی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی کو رسی سے باندھ کر بغیر پانی کے کنویں میں اتار دیا گیا۔ بچی کے پاؤں پر چیونٹیوں نے کافی کاٹ لیا تھا۔ فی الحال بچی کو علاج کے لیے زائیڈس اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ پولیس نے اس واقعہ کے حوالے سے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی نے بھی اپنی کارروائی شروع کر دی ہے۔ Newborn Bbaby Girl Abandoned In Well In Dahod

ایک 60 سالہ جوکھلا بھائی کسانا بھائی ہاتھیلا نے اپنے کنویں کے اندر ایک چھوٹی بچی کو دیکھا اور گاؤں کے سرپنچ کو اس کی اطلاع دی۔ بعد میں گڑباڈا پولیس کو بھی اطلاع ملی اور گاؤں کے اندر چھان بین شروع کردی۔ پولیس نے غوطہ خوروں کو کنویں کے اندر 40 فٹ نیچے اتارا، غوطہ خوروں نے بچی کو زندہ نکالا۔ تاہم چیونٹیوں کو بچی کے پاؤں کو نوچتے ہوئے دیکھا گیا۔ بعد ازاں بچی کو علاج کے لیے زائیڈس اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

چلڈرن ہوم داہود کے سپرنٹنڈنٹ راکیش بھائی پرجاپتی کو گرباڈا پولیس اسٹیشن سے ایک بچی کے بارے میں کال موصول ہوئی۔ صدر نریندر سونی، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر شانتی لال کے تاویاد، لیگل کم پروبیشن آفیسر اے جی قریشی کے ساتھ سیکورٹی آفیسر ریکھا بین ڈی ونکر اور کمیٹی کے دو ارکان لالہ بھائی سوار اور لال بھائی مکوانہ کی ایک ٹیم کے ہمراہ این آئی سی یو پہنچے۔ صدر نریندر سونی نے کہا کہ "ہم نے داہود میں ڈاکٹروں سے مشورہ کیا اور بچی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی اور مناسب علاج کو یقینی بنایا۔ اگر کوئی سرپرست نہیں ملا تو حکومت کی ہدایات کے مطابق اسے گود لینے کی سفارش کی جائے گی"۔

مزید پڑھیں:۔ Mother throws Her Daughter: ماں نے چھوٹی بچی کو چوتھی منزل سے نیچے پھینکا، پورا واقعہ کیمرے میں قید

جوکھلا بھائی کی شکایت کی بنیاد پر گرباڈا پولیس نے بچی کو مرنے کے لیے کنویں میں چھوڑنے والی نامعلوم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے کہا کہ "ایک غیر شادی شدہ لڑکی حاملہ ہو سکتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بچی کو چھوڑ دیا گیا تھا۔ اس معاملے کی مکمل تفتیش جارہی ہے۔''

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.