ETV Bharat / bharat

India Vs New Zealand: نیوزی لینڈ کی آخری جوڑی نے میچ ڈرا کرایا، ٹیم انڈیا جیت سے چوکی - etv bharat news

لیفٹ آرم اسپنر جڈیجہ (40 رن پر چار وکٹ) اور آف اسپنر روی چندرن اشون (35 پر تین وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی جھولی میں تقریباً آچکا پہلا ٹسٹ میچ پیر کے روز نیوزی لینڈ کی آخری جوڑی New Zealand's Last Pair کی جدوجہد کی وجہ سے ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ڈرا پر ختم ہوگیا۔

India Vs New Zealand
نیوزی لینڈ کی آخری جوڑی نے میچ ڈرا کرایا، ٹیم انڈیا جیت سے چوکی
author img

By

Published : Nov 29, 2021, 7:44 PM IST

گرین پارک گراؤنڈ Green Park Ground میں میچ کے آخری دن کے پہلے سیشن میں ہندوستانی گیند بازوں کو کوئی کامیابی نہیں ملی اور میچ ڈرا کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا تھا لیکن لنچ اور چائے کے وقت کے درمیان میزبان گیند بازوں نے تین اہم وکٹیں لے کر میچ کو دلچسپ بنا دیا جبکہ چائے کے وقفے کے بعد اشون اور جڈیجا نے بہترین گیندبازی کرتے ہوئے میچ کو مکمل طور پرہندوستان کی طرف کر دیا، وہیں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کھیلنے والے راچن رویندرا نے 91 گیندوں پر ناٹ آوٹ 18 رن بنائے اور نمبر 11 کے بلے باز اعجاز پٹیل (2 ناٹ آؤٹ، 23 گیندوں) کا وکٹ ہندوستانی گیندباز Indian Bowlers آخرتک حاصل نہیں کرسکے اور ٹیم انڈیا دہلیز پر کھڑی جیت سے محروم ہوگئی۔

ہندوستان کی پہلی اننگز کے 345 رن کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ 296 رن پر سمٹ گئی تھی۔ 49 رن کی برتری حاصل کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 234 رن بناکر اننگز ڈکلیئر کی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 284 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے کھیل کے اختتام پر نو وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری میچ ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے اپنے کل کے اسکور کو ایک وکٹ پر چار رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور پہلے سیشن میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 79 رن بنالئے تھے۔ ہندوستان کو لنچ کے بعد پہلی ہی گیند پر نائٹ واچ مین ولیم سومرویل (36) کی شکل میں پہلی کامیابی ملی جو امیش یادیو کے ہاتھوں لانگ لیگ پر کھڑے شبھمن گل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس دوران سلامی بلے باز ٹام لاتھم (52) نے بھی میچ کی دوسری اننگز میں نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ اپنی نصف سنچری اننگز میں انہوں نے 146 گیندیں کھیلیں اور تین چوکے لگائے۔ تاہم لنچ اور چائے کے درمیان اشون نے لاتھم اور جڈیجا نے نئے بلے باز راس ٹیلر (2) کو آؤٹ کرکے مہمان ٹیم کو مزید دو جھٹکے لگائے۔ لاتھم کا وکٹ حاصل کرکے اشون آف اسپنر ہربھجن سنگھ Off-Spinner Harbhajan Singh کے 417 وکٹوں سے آگے نکل گئے۔ چائے کے وقفے تک نیوزی لینڈ کا اسکور چار وکٹ پر 125 رن تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

India Vs New Zealand: اشون نے ہربھجن کی برابری کی

چائے کے بعد نیوزی لینڈ نے ہینری نکولس (1) کو اکشر پٹیل نے ں ایل بی ڈبلیو کر کے ہندوستان کو فتح کی طرف ایک قدم آگے بڑھا دیا، جب کہ ایک سرے پر کھڑے کپتان کین ولیمز (24) کو جڈیجہ نے اپنی گیندوں سے خوب پریشان کیا، بالآخر انہیں ایل بی ڈبلیو آوٹ کرکے میچ کو دلچسپ بنادیا۔وہیں اشون نے وکٹ کیپر بلے باز ٹام بلینڈل (2) کو کلین بولڈ کیا۔ ٹام بلینڈل کے کھاتے میں یہ دو رنز 38 گیندوں پر کھیل کر آئے۔ بعد میں جڈیجا نے کائل جیمسن (5) اور ٹم ساؤتھی (4) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے میچ کو پوری طرح سے ہندوستان کی جھولی میں ڈال دیا۔

میچ کے آخری لمحات میں امپائرز نے کم از کم چھ مرتبہ لائٹ میٹر سے روشنی کی جانچ کی اور یہ ہندوستانی ٹیم Indian Team کے ساتھ ساتھ شائقین کے لئے بھی میچ کے غیرمتوقع ڈرا ہونے کی علامت تھی اور آخرکار نیوزی لینڈ کے 98 اوور کے اختتام پر امپائرز نے خراب روشنی کا حوالہ دیتے ہوئے وکٹ کی گلیاں بکھیر دی اور اس کے ساتھ ٹیم انڈیا کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.