ETV Bharat / bharat

کانپور: گرین پارک اسٹیڈیم کو لمبے عرصے بعد میزبانی کا موقع ملا - گرین پارک اسٹیڈیم کا باریکی سے معائنہ

کمشنر کانپور زون اور کمشنر میونسپل کارپوریشن کانپور نے گرین پارک اسٹیڈیم کا معائنہ کیا۔ کانپور کا گرین پارک اسٹیڈیم انٹرنیشنل لیول کا بڑا اسٹیڈیم ہے۔ اس اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ بنام بھارت کا پہلا ٹیسٹ میچ 25 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

گرین پارک اسٹیڈیم کو لمبے عرصے بعد میزبانی کا موقع ملا

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 10:58 PM IST

نیو زی لینڈ بنام بھارت کا پہلا ٹیسٹ میچ 25 نومبر کو کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، کرکٹ میچ کے انعقاد کے لیے ضلع انتظامیہ نے کانپور میں تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

گرین پارک اسٹیڈیم کو لمبے عرصے بعد میزبانی کا موقع ملا

کمشنر کانپور زون اور کمشنر میونسپل کارپوریشن کانپور نے گرین پارک اسٹیڈیم کا معائنہ کیا۔کانپور کا گرین پارک اسٹیڈیم انٹرنیشنل لیول کا بڑا اسٹیڈیم ہے۔اس اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ بنام بھارت کا پہلا ٹیسٹ میچ 25 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

آپ کو بتادیں کہ کافی وقتوں سے کانپور میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا گیا ہے، پانچ سال قبل یہاں ٹیسٹ میچ ہوا تھا، اس کے بعد اب ٹیسٹ میچ ہونے جا رہا ہے، تین سال پہلے ٹی-ٹوئنٹی میچ اور چار سال پہلے ساؤتھ افریقہ بنام بھارت کا ونڈے میچ ہوا تھا، جب سے اب تک کوئی کرکٹ میچ کانپور میں نہیں کھیلا گیا ہے۔

بی سی سی آئی اور یو پی سی اے کی کوششوں سے کانپور کو پہلا ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرنے کا موقع ملا ہے۔ یہ میچ 25 نومبر سے 29 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

میچ کرائے جانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ میچ میں کھلاڑیوں کے لئے انٹرنیشنل لیول کا اسٹیڈیم بنایا گیا ہے جو تمام جدید آلات سے آراستہ ہے۔ ہر طریقے کی سہولیات اس میں انٹرنیشنل پیمانے کی مہیا کرائی گئی ہیں۔

اسٹیڈیم میں تمام خامیوں کو دور کرنے کے لیے کمشنر کانپور زون اور میونسپل کار پوریشن کمشنر کانپور نے گرین پارک اسٹیڈیم کا باریکی سے معائنہ کرکے تمام خامیوں کو مکمل کرنے کے لئے جائزہ بھی لیا ہے۔

کانپور کا گرین پارک اسٹیڈیم عالمی سطح کی تمام سہولیات سے آراستہ ہے، یہاں کھلاڑیوں کے لیے دو پویلین ہیں، ابھی حال ہی میں بنائی گئی کھلاڑیوں کے لئے جدید پویلین تمام طریقے کی سہولیات سے آراستہ کی گئی ہیں، جس کا افتتاح اس کرکٹ میچ میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دھمکی آمیز ای میل بھارت سے بھیجے گئے: فواد چودھری

وہیں میڈیا گیلری اور کمنٹیٹر باکس کے ایریا میں لفٹ لگائے جانے کے لیے کمشنر کانپور زون راج شیکھر نے یقین دلایا ہے کہ کانپور اسمارٹ سٹی کے بجٹ سے اس اسٹیڈیم میں لفٹ لگائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.