گاندربل: وادی کشمیر کے مختلف سیاحتی مقامات پر نئے سال کی آمد کے پیش نظر جشن منایا گیا۔ سیاحتی مقام سونمرگ میں بھی نئے سال کی آمد کے سلسلے میں کافی ہی جوش و خروش کے ساتھ جشن منایا گیا اور ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی کثیر تعداد سال نو کا جشن منانے سونمرگ پہنچے۔ وہیں سال نو کا جشن منانے کیلئے ہوٹل مالکان نے بھی سیاحوں تمام طرح کی سہولیات فراہم کیں۔
اس دوران دہلی، گجرات، مہاراشٹرا اور ملک کی دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاحوں نے کافی جوش و خروش کے ساتھ جشن منایا۔ اس موقع پر سیاحوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا خواب تھا کہ ہم نئے سال کا آغاز سونمرگ کے سیاحتی مقام سے کریں اور ہم نے یہاں سے اپنے سال نو آغاز کیا، جو ہماری خوش قسمتی ہے۔ New year celebration in Sonamarg
مزید پڑھیں:۔ Tourists Throng Gulmarg on New Year Eve گلمرگ میں نئے سال کے موقعے پر سیاحوں کا ہجوم
انہوں نے مذید کہا کہ جہاں تک نئے سال کے جشن کے حوالے سے انتظامات کا سوال ہے تو ہم یہاں کے ہوٹل مالکان خاص طور پر ٹرینکول کرٹریٹ، ولیج واک اور کنٹرین کے بے حد شکر گزار ہیں، جنہوں نے نئے سال کا جشن منانے کیلئے تمام طرح کے انتظامات کئے تھے۔ بجلی کی کٹوتی کے باوجود بھی انہوں نے بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے بھی معقول انتظام کئے تھے، تاکہ نئے سال کے جشن کو منانے کیلئے سیاحوں کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، جس کیلئے ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں سونمرگ میں بھاری برفباری ہوئی تھی جس کے سبب مختلف ریاستوں سے سیاحوں نے برف سے لطف اندوز ہونے کیلئے سونمرگ کا رُخ کیا۔ واضع رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے سونمرگ کو ٹریفک کی نقل و حرکت کو بنا کسی خلل کے کھلا رکھنے کیلئے ہر ایک اقدام کئے تاکہ سیاح بنا کسی رکاوٹ کے سونمرگ کا رُخ کر سکیں۔