ETV Bharat / bharat

Govt on CAA: 'سی اے اے کے نئے ضابطے جلد ہی سامنے آئیں گے'

author img

By

Published : Nov 21, 2021, 8:50 PM IST

مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے جودھ پور میں پاکستانی ہندو پناہ گزینوں (Displaced Pakistani Hindus) کو یقین دلایا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نئے ضوابط (New Rules of CAA) جلد سامنے آئیں گے۔

New rules of CAA: سی اے اے کے نئے قوانین جلد ہی سامنے آئیں گے: گجیندر سنگھ شیخاوت

مرکزی وزیر برائے جل شکتی گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نئے ضوابط (New Rules of CAA) جلد ہی سامنے آئیں گے۔

انہوں نے اس بات کا انکشاف ہفتہ کے روز پاکستانی ہندو پناہ گزین خاندانوں کی 'دیوالی سنیہ ملن' (Diwali Sneh Milan) کی تقریب میں کیا۔

مرکزی وزیر نے ہندو تارکین وطن کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ شیخاوت نے کہا کہ میں نے سنہ 2014 میں پارلیمنٹ میں پاکستان کے غریب ہندو بھائیوں کے لئے آواز اٹھائی تھی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ بے گھر ہندو بھائیوں کو آسانی سے شہریت نہیں ملتی تھی۔ انہیں کسی قسم کی سہولت نہیں ملتی تھی، تب وزیر اعظم نریندر مودی نے اس مسئلے کو سمجھا اور اس وقت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی کوششوں سے ہندو پناہ گزینوں کو کچھ سہولیات ملیں لیکن یہ اس مسئلہ کا مستقل حل نہیں تھا۔ اس لیے وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ شہریت ترمیمی قانون لائے ہیں۔

شیخاوت نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں بشمول کانگریس، عام آدمی پارٹی نے شہریت ترمیم کے خلاف دھرنا دیا۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت بھی احتجاج میں شامل ہوئے۔

انہوں نے سی اے اے مخالف مظاہرین پر سنگین نوعیت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاص طبقے کے لوگ غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئے ہیں۔ وہ ہمارے وسائل کا اسمتعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایسے دراندازوں کے حق میں ریلیاں نکالتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان اور بنگلہ دیش سے بے گھر ہونے والے ہندو لوگوں کے درد کو محسوس کیا ہے، جو راجستھان، آسام اور مغربی بنگال میں آباد ہوئے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی پناہ گزینوں سے کہا کہ اتحاد سے رہنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Demand to repeal CAA: آل انڈیا مسلم فیڈریشن نے سی اے اے واپس لینے کا مطالبہ کیا

واضح رہے کہ 'دیوالی سنیہ ملن' کی اس تقریب میں پاکستانی پناہ گزینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.