ETV Bharat / bharat

دہلی: بترا اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے سبب مریضوں کا داخلہ ممنوع

author img

By

Published : May 3, 2021, 8:09 AM IST

دہلی میں کورونا نے کہرام مچادیا ہے، آکسیجن کی کمی کے پیشِ نظر اسپتالوں میں مریضوں کو شریک نہیں کیا جارہا ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق صرف شریک کیے گئے مریضوں کا علاج ہی کرایا جارہا ہے ۔

دہلی: بترا اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے سبب مریضوں کا داخلہ ممنوع
دہلی: بترا اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے سبب مریضوں کا داخلہ ممنوع

مرکز سے بار بار کی درخواستوں کے باوجود دہلی کو آکسیجن کی مناسب مقدار میں فراہمی نہیں دی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسپتالوں میں نئے مریضوں کو شریک نہیں کیا جارہا ہے۔ بٹرا اسپتال میں بھی کسی نئے مریض کو داخل نہیں کیا جارہا ہے، در حقیقت اسپتال میں آکسیجن کی مسلسل کمی ہے، جس کی وجہ سے اسپتال انتظامیہ نئے مریض نہیں لے رہی ہے، صرف داخل مریضوں کا ہی علاج کرایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں اسپتال کے ایم ڈی ڈاکٹر ایس سی ایل گپتا نے کہا کہ ہم اس سلسلہ میں مریضوں کی سہولیات کے لیے مسلسل کوششیں کررہے ہیں۔

بترا اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے سبب مریضوں کا داخلہ ممنوع

ای ٹی وی بھارت کو اسپتال کے ایم ڈی ڈاکٹر اچل گپتا نے بتایا کہ ہمارے اسپتال میں صورتِ حال فی الحال معمول کے مطابق ٹھیک ہے، لیکن اسپتال میں جتنے مریض ہیں ان کی تعداد کو دیکھتے ہوئے اس تناسب سے آکسیجن کی فراہمی نہیں مل رہی ہے جس کی وجہ سے اب ہم نئے مریضوں کی بھرتی نہیں کررہے ہیں۔ جو مریض علاج کرارہے ہیں صرف انہی کا علاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمارے اسپتال میں ضرورت کے مطابق ہم صرف 60 فیصد آکسیجن ہی فراہم کر پارہے ہیں۔ ہم حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ اسپتال کے آکسیجن کوٹے میں اضافہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ دارالحکومت دہلی کے بترا اسپتال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہفتے کے روز 12 مریضوں کی موت ہوگئی تھی، تاہم اس وقت اسپتال میں صورتحال معمول کی ہے اور اسپتال میں آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.