ETV Bharat / bharat

پارلیمنٹ کی نئی عمارت ایک برس میں تیار ہو جائے گی:اوم برلا - ئی عمارت موجودہ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس

ملک کا نیا پارلیمنٹ ہاؤس آزادی کی 75 ویں سالگرہ یعنی اگلے برس 15 اگست سے پہلے تیار ہونے کا امکان ہے۔

New Parliament building likely to be ready by August 15 next year: Lok Sabha Speaker Om Birla
’پارلیمنٹ کی نئی عمارت ایک برس میں تیار ہو جائے گی‘
author img

By

Published : Aug 11, 2021, 5:18 PM IST

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا تعمیراتی کام آزادی کی 75 ویں سالگرہ سے قبل مکمل ہوجائے گا۔'

در اصل ایوان زیریں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ایوان زیریں کی غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کے بعد پریس کانفرنس میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے تعلق سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ' نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ نئی عمارت آزادی کی 75 ویں سالگرہ یعنی 15 اگست 2022 سے پہلے تیار ہو جائے گی۔'

پارلیمنٹ کی نئی عمارت تقریباٍ 971 کروڑ روپے کی لاگت سے بن رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 10 دسمبر کو اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ تقریباً 60 ہزار مربع میٹر میں بننے والی یہ نئی عمارت موجودہ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں ہی بنائی جا رہی ہے۔ اس تین منزلہ عمارت کا ڈیزائن سہ رخی ہے۔ سنگ بنیاد رکھنے کے وقت یہ ہدف مقرر کیا گیا تھا کہ نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا تعمیراتی کام اکتوبر 2022 تک مکمل ہو جائے گا۔

لوک سبھا کے اسپیکر کا آج کا بیان واضح کرتا ہے کہ کووڈ کی وجہ سے نئی پارلیمنٹ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.