ETV Bharat / bharat

Corona Update: ملک میں کورونا انفیکشن کے 7579 نئے کیسز

ملک میں کورونا انفیکشن کے 7579 نئے کیسز (Covid 19 New Cases) سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار 480 ہوگئی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 3:18 PM IST

corona update
corona update

نئی دہلی: (Corona Update) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے یومیہ کیس آٹھ ہزار سے کم درج کی گئی ہے، جبکہ 12 ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب ہو ئے ہیں۔

دریں اثناء پیر کو ملک میں 71 لاکھ 92 ہزار 154 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے جس کے بعد اب تک ملک میں ایک ارب 17 کروڑ 63 لاکھ 73 ہزار 499 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 7579 نئے کیسز (New Covid Cases) سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار 480 ہو گئی ہے۔

اس دوران 12 ہزار 202 مریض صحت بھی یاب ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 46 ہزار 749 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 4859 سے کم ہو کر 113584 پر آ گئی ہے۔ اسی عرصے میں 236 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 66 ہزار 147 ہوگئی ہے۔

ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.33 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.32 فیصد اور اموات کی شرح 1.35 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:

کیرالہ میں ایکٹو کیسز 3997 کم ہو کر 54726 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 7515 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5012301 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 180 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 37675 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ اب بھی ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔

مہاراشٹر میں، ایکٹو کیسز 120 کم ہو کر 13334 پر آ گئے ہیں، جب کہ مزید آٹھ مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 140747 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 768 کم ہو کر 6476450 رہ گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.