ETV Bharat / bharat

Coronavirus Update: ملک میں کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد نو ہزار کے قریب پہنچی

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 195 کروڑ 50 لاکھ 87 ہزار 271 ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 لاکھ 40 ہزار 278 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 85 کروڑ 58 لاکھ 71 ہزار 30 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ Total Vaccination in India

ملک میں کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد نو ہزار کے قریب پہنچی

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 2:13 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے انفیکشن کے معاملات میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ منگل کی نصف شب تک انفیکشن کے 8822 نئے معاملے سامنے آئے اور اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد چار کروڑ 32 لاکھ 45 ہزار 517 تک پہنچ گئی۔ جبکہ اس سے ایک دن پہلے 6594 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ New Corona Cases in India

تاہم یہ ایک راحت کی بات ہے کہ اس دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5718 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ جبکہ اس سے ایک روز قبل کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4035 تھی۔ اس کے ساتھ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 26 لاکھ 67 ہزار 88 مریض اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

اس دوران 15 لوگوں کی کورونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔ اس بیماری سے اب تک پانچ لاکھ 24 ہزار 792 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان نئے اعدادوشمار کے ساتھ فعال کیسز کی شرح 0.12 فیصد، یومیہ انفیکشن کی شرح 2.00 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.66 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 195 کروڑ 50 لاکھ 87 ہزار 271 ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 لاکھ 40 ہزار 278 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 85 کروڑ 58 لاکھ 71 ہزار 30 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

مہاراشٹر میں فعال کیسوں کی تعداد 787 بڑھ کر 18267 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 2 ہزار 165 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 77 لاکھ 49 ہزار 276 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 875 ہے۔ کیرالہ میں کورونا وائرس کے 406 ایکٹو کیسز بڑھ کر 16278 ہو گئے ہیں۔ اس سے راحت حاصل کرنے والوں کی تعداد 1576 بڑھ کر 6496280 ہو گئی ہے جب کہ اسی عرصے کے دوران مرنے والوں کی تعداد 69842 رہی۔

کرناٹک میں فعال کیسوں کی تعداد 194 بڑھ کر 3,882 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 400 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 39 لاکھ 13 ہزار 353 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار 108 ہے۔ دہلی میں ایکٹو کیسز 616 بڑھ کر 3177 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 500 لوگوں نے اس مہلک وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 1885130 ہوگئی۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 26223 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہریانہ میں ایکٹو کیسز 159 بڑھ کر 1844 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 271 افراد کے صحت یاب ہونے سے وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 94 ہزار 26 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 621 ہے۔ تمل ناڈو میں ایکٹو کیسز کی تعداد 179 بڑھ کر 1632 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ریاست میں اب تک 3418312 لوگ اس وبا سے چھٹکارا پا چکے ہیں، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 38025 پر مستحکم ہے۔

ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایکٹو کیسز کی تعداد 120 بڑھ کر 1510 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 164 بڑھنے کے بعد کل تعداد 2057311 ہو گئی ہے، اس دوران مرنے والوں کی تعداد 23525 پر مستحکم رہی۔

تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 143 بڑھ کر 1259 ہو گئے ہیں۔ کووڈ کو شکست دینے کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 76 بڑھ کر 789433 ہوگئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 4111 ہے۔ گجرات میں ایکٹو کیسز 88 بڑھ کر 920 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 1214663 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کووڈ-19 سے اب تک 10945 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

مغربی بنگال میں ایکٹو کیسز 78 بڑھ کر 866 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں انفیکشن سے پاک لوگوں کی تعداد 57 بڑھ کر 1998472 ہوگئی ہے۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 21206 ہے۔ اتراکھنڈ میں فعال کیسز کی تعداد 561 ہے۔ کووڈ کو شکست دینے کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 38 بڑھ کر 429892 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 7693 پر مستحکم ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.