بھارت میں کورونا کیسز میں گزشتہ روز کے مقابلے کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک ہزار 685 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں جمعرات کے روز ملک میں کورونا کے 1938 نئے کیسز درج کیے گئے تھے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 83 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ جمعرات کے روز 67 افراد کی موت ہوئی تھی۔ اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 755 ہو گئی ہے۔ New Corona Cases in India
بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کُل تعداد 21 ہزار 530 ہو گئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔ کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 499 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بھارت میں اب تک 4 کروڑ 24 لاکھ 78 ہزار 87 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ Total corona Recoveries in India
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
اب تک بھارت میں کُل 78 کروڑ 56 لاکھ 44 ہزار 225 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 182 کروڑ 55 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 7 اگست 2020 کو ملک میں متاثرین کی تعداد 20 لاکھ، 23 اگست 2020 کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر 2020 کو 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔Total Vaccination in India
یہ بھی پڑھیں: No Corona in Bareilly: بریلی میں کورونا کا ایک بھی فعال کیس نہیں
وہیں 16 ستمبر 2020 کو 50 لاکھ، 28 ستمبر 2020 کو 60 لاکھ، 11 اکتوبر 2020 کو 70 لاکھ، 29 اکتوبر 2020 کو 80 لاکھ اور 20 نومبر کو 90 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔ 19 دسمبر 2020 کو ملک میں یہ کیسز ایک کروڑ سے تجاوز ہو گئے تھے۔ گزشتہ سال 4 مئی کو متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی تھی اور 23 جون 2021 کو یہ تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی تھی۔ اس سال 26 جنوری کو کیسز چار کروڑ سے تجاوز کر گئی تھی۔